• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیصل آباد: دنیا نیوز کے دفتر پر حملہ، دو زخمی

شائع November 20, 2015 اپ ڈیٹ November 21, 2015
بشکریہ دنیا نیوز ٹوئٹر اکاونٹ۔
بشکریہ دنیا نیوز ٹوئٹر اکاونٹ۔

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نامعلوم حملہ آور نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے بیورو آفس پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

دنیا نیوز کی ویب سائٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی شام تقریباً چھ بجے پیش آیا جس کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دنیا نیوز کے دفتر کو نشانہ بنایا۔

حملے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ اور ایک کارکن زخمی ہوگئے۔

حملہ آوروں نے دفتر کے باہر دھمکی آمیز پمفلٹ بھی پھینکا جس میں کالعدم تنظیم دولت اسلامیہ خراساں نے حملے کی ذمہ داری قبول کی اور دوبارہ حملہ کی دھمکی بھی دی۔

سی پی او فیصل آباد کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مکمل چھان بین کر کے جلد دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم نواز شریف نے آفس پر حملے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ آر پی او فیصل آباد کو فوری طور پر کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024