• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

لاہور: 'دماغ خور امیبا' نے ایک شخص کی جان لے لی

شائع October 31, 2015
لیوا وائرس نیگلیریا (دماغ خور امیبا) — فائل فوٹو/ اے پی
لیوا وائرس نیگلیریا (دماغ خور امیبا) — فائل فوٹو/ اے پی
— فوٹو: ویکیپیڈیا
— فوٹو: ویکیپیڈیا

لاہور: کراچی میں متعدد افراد کے جانی نقصان کے بعد اب جان لیوا وائرس نیگلیریا (دماغ خور امیبا) پنجاب کے دارالحکومت لاہور بھی پہنچ گیا، جس سے متاثر ہو کر ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔

لاہور والٹن روڈ پر قائم فاروق کالونی کے رہائشی 30سالہ اکاؤنٹس آفیسر اظہر عباس مذکورہ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں نیگلیریا کی موجودگی کی تصدیق سروسز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ان کے طبی معائنے کے بعد کی۔

اظہر عباس کو 20 اکتوبر کو سروسز ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا تھا، جن کی موت 28 اکتوبر کو ہوئی۔

ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عمومی طور پر مذکورہ وائرس سے متاثر کیسز موسم گرما میں سامنے آتے ہیں تاہم اس حوالے سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے، جو موسم سرما میں منظر عام پر آیا.

ماہرین کے مطابق یہ وائرس پانی کی سطح، سوئمنگ پول اور پینے کے صاف پانی کی سطح پر پائے جاتے ہیں اور شہریوں کو اس وائرس سے بچاؤ کے لیے کلورین ملے پانی کے استعمال کی تجویز دی جاتی ہے.

مزید پڑھیں: کراچی: "دماغ خور امیبا" نے لڑکی کی جان لے لی

حکام نے افسوس کے ساتھ اس بات کا اظہار کیا کہ واسا کی جانب سے صوبے کے 500 ٹیوب ویلوں میں سے 300 ٹیوب ویلوں میں کلورینشن کا کام نہیں کیا گیا، جو شہریوں کو پانی کی فراہمی کا ذمہ دار ادارہ ہے.

مذکورہ لاپرواہی کو واسا حکام کی جرمانہ غفلت قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کو اس حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کرنا چاہیے۔

محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ڈاکٹر زاہد پرویز نے بتایا کہ جان لیوا وائرس نیگلیریا (دماغ خور امیبا) کی وجہ سے ایک شخص کی ہلاکت نے شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے کیونکہ اس بیماری میں اموات کی شرح انتہائی خوف ناک ہوتی ہیں۔

محکمہ صحت کے ڈی جی نے بتایا کہ ادارے کی ٹیموں نے ہلاک ہونے والے مریض کے گھر، دفتر اور ان کے اطراف سے پانی کے 6 نمونے حاصل کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ڈاکٹرز نے نگلیریا کی دوا دریافت کر لی

ان کا کہنا تھا کہ نمونے لاہور کے انسٹیٹیوشن آف پبلک ہیلتھ کو بھجوائے گئے تھے تام ان کے نتائج منفی رہے۔

سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکڑ عمر فاروق بلوچ کا کہنا تھا کہ اظہر عباس کو 20 اکتوبر کو ہسپتال لایا گیا تھا جنھیں انتہائی بخار اور دوروں کی شکایت تھی، جب مریض کا طبی معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ مبینہ طور پر دماغ خور امیبا سے متاثر ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں اس جان لیوا وائرس نے پہلی مرتبہ 2 برس قبل سر اٹھایا تھا، جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ گزشتہ برس نیگلیریا وائرس کے باعث 14 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

سندھ کے صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ میں اس بیماری سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے، جس میں سے 8 ہلاکتیں کراچی میں ہوئیں.

تبصرے (1) بند ہیں

Umar Oct 31, 2015 11:49am
Naegleria is a genus of protozoa. Naegleria is not a Virus. The genus was named after French zoologist Mathieu Naegler. Naegleria is a microscopic amoeba that can cause a very rare, but severe, infection of the brain.

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024