• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

علی عظمت کا نیا بولی وڈ گانا

شائع October 22, 2015
فوٹو بشکریہ — ali azmat facebook page
فوٹو بشکریہ — ali azmat facebook page

بولی وڈ فلموں ’جسم 2‘ اور ’پاپ‘ میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے پاکستانی معروف گلوکار علی عظمت نے اداکار رندیپ ہودا کی فلم ’میں اور چارلس‘ میں بھی ایک گانا گایا ہے۔

علی عظمت نے اس فلم میں ’میں تو یہیں ہوں‘ نامی ایک ہی گانا گایا ہے۔ ` https://soundcloud.com/hassan-raza-13/main-to-yahin-hoon-lekin-ali `

ڈان کی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے علی عظمت کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت فاروق مینگل کی فلم ’ہجرت‘ کے لیے دو گانے گا رہے ہیں جس میں سے ایک آئٹم سانگ جبکہ دوسرا راحت فتح علی خان کے ساتھ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی سنیما موسیقی کے لحاظ سے کافی بہتر ہوگیا ہے۔

پراول رمن نے فلم ’میں اور چارلس‘ کی کہانی لکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔ یہ فلم 30 اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024