• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

'2017-2018 تک لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے'

شائع October 16, 2015
وزیراعظم نوازشریف—ڈان نیوز اسکرین گریب۔
وزیراعظم نوازشریف—ڈان نیوز اسکرین گریب۔

جھنگ: وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ دو ہزار سترہ، اٹھارہ تک ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔

انہوں نے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کا وعدہ بھی دہرایا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کا بھی جلد مکمل خاتمہ کر دیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق جھنگ کے علاقے حویلی بہادر شاہ میں گیس پاور پلانٹ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے بجلی کے بحران کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔

وزیراعظم نے ملک میں امن وامان کی صورتحال پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا، کراچی میں امن اور رونقیں بحال ہورہی ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کی بدولت آئندہ دو سال میں ملک کے ہر شہر میں ترقی ہوتی ہوئی نظر آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو صرف تنقید کرنا آتی ہے، گرد و غبار اڑتا رہتا ہے مگر کارواں چلتا رہتا ہے۔

نوازشریف کے مطابق بجلی کی پیداواری لاگت میں نمایاں کمی آرہی ہے، بجلی کی قلت کا خاتمہ کرکے قوم کے سامنے سرخروہوں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سولر،کوئلے اور پن بجلی کے منصوبے بھی شروع کیے جارہے ہیں جبکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا وعدہ پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

fiza Oct 16, 2015 11:24pm
uncle ap ki is bat pe bs hansa ja sakta hai ... hahaha

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024