• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ہندوستانی کسانوں کااحتجاج : 59 ٹرینیں منسوخ

شائع October 10, 2015
کسانوں نے 4 روز قبل احتجاجی مہم شروع کی ہے ... فوٹو : بشکریہ ہندوستان ٹائمز
کسانوں نے 4 روز قبل احتجاجی مہم شروع کی ہے ... فوٹو : بشکریہ ہندوستان ٹائمز

چندی گڑھ: ہندوستان کی ریاست پنجاب میں کسانوں کی جانب سے احتجاج سے 103 ٹرینیں متاثر ہوئی۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ 4 روز سے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستان کے پنجاب میں کپاس کی فصل کیڑوں کے حملوں کے باعث شدید متاثر ہوئی ہے جس سے کسانوں کو نقصان ہوا ، کیڑوں کی کے حملے کے باعث دیگر فصلیں بھی تباہ ہوئی ہیں۔

کسان مطالبہ کر رہے ہیں کہ کیڑوں کے باعث ہونے والی تباہ فصلوں پر حکومت کی جانب سے زیادہ معاوضہ دیا جائے۔

احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ ان کو ایک ایکڑ زمین پر کپاس کی فصل پر 40ہزار روپے امداد دی جائے جبکہ 20ہزار روپے کھیت میں کام کرنے والے مزدور کو دیئے جائیں اسی طرح چاول کی فصل کے لیے فی ایکڑ 5 ہزار روپے امداد کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

پنجاب میں کسانوں کی احتجاجی مہم 'ٹرین روکو' مہم کے باعث ہفتے کے روز مجموعی طور پر 76 ٹرینیں متاثر ہوئیں جن میں سے 32 کی روانگی کو منسوخ کرنا پڑی جبکہ 44 ٹرینوں کو متبادل ٹریکس سے ان کی منزل پر پہنچایا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز بھی پنجاب میں ریل گاڑیوں کی آمد و رفت شدید متاثر رہی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز 27 ٹرینیں منسوخ اور 24 کو متبادل ٹریکس کے ذریعے بھیجا گیا.

انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ مییں بتایا ہے کہ ریل روکو تحریک کے دوران انڈین ریلوے کو بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کسانوں کے احتجاج سے ریلوے کو 10 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں : سمجھوتہ ایکسپریس واہگہ بارڈر سے واپس

یاد رہے کہ دو روز قبل لاہور سے نئی دہلی جانے والی سمجھوتہ ایکسپریس کو سیکیورٹی خدشات کے باعث واہگہ بارڈر سے واپس لاہور ریلوے اسٹیشن بلا لیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہنوستانی پنجاب میں سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹرین کو واپس بلایا گیا تھا کیونکہ ہندوستانی حکام کی جانب سے پاکستان کو کلیئرنس نہیں مل سکی تھی۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے ہندوستان کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر رگو رام کو طلب کرکے سمجھوتہ ایکسپریس کی منسوخی پر تحفظات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سمجھوتہ ایکسپریس معاملے پر ہندوستانی سفیر کی طلبی

پاکستان ریلوے کے ترجمان رﺅف طاہر نے بتایا کہ ٹرین میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے 193 مسافر جارہے تھے، جنھیں واہگہ بارڈر پر روک لیا گیا۔

پہلے اس بات کا اعلان کیا گیا کہ ٹرین پیر کو ہندوستان روانہ ہوگی البتہ بعد ازاں ہندوستان کی جانب سے ارسال کیے گئے فیکس کے باعث فیصلہ ہوا کہ حالات بہتر ہونے کی صورت میں ٹرین جمعرات کو ہندوستان بھیجی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024