• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

'گوری رنگت؟ کبھی نہیں'

شائع October 9, 2015
پبلسٹی فوٹو
پبلسٹی فوٹو

بولی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا گوری رنگت کی کریمز کے حوالے سے کہنا ہے کہ خوبصورتی صاف اور گورے رنگ میں نہیں ہوتی۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق نوازالدین سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ کبھی گوری رنگت کی کریمز کے اشتہار کرنا پسند کریں گے؟

اس جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ گوری رنگت؟ کبھی بھی نہیں۔

ان کے مطابق خوبصورتی کا رنگت سے کوئی تعلق نہیں، یہ انسان پر ہے کہ وہ اندر سے کتنا خوبصورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مغربی کلچر ہے جہاں گوری رنگت کو فروخت کیا جاتا ہے البتہ یہاں ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

فیشن کے حوالے سے سوال پر اداکار کا کہنا تھا کہ فیشن ایک ایسی چیز ہے جو آپ پر اچھی لگے اور جس میں آپ خود کو آرام دہ محسوس کر رہے ہوں نا کہ لوگ آپ کو مشورے دیں۔

یاد رہے بولی وڈ کی کچھ اداکارائیں بھی گوری رنگت کی کریمز کے اشتہار میں آنے سے انکار کر چکی ہیں جس میں انوشکا شرما، کنگنا رناوٹ اور ریچا چڈا شامل ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

راشد Oct 09, 2015 09:00am
ان صاحب کو جو کوئی بھی ہیں یہ، کسی نے ایسے اشتہار میں کام کرنے کی آفر ہی نہیں دی ہوگی۔ انگور کھٹے ہیں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024