• KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am
  • KHI: Fajr 4:52am Sunrise 6:11am
  • LHR: Fajr 4:11am Sunrise 5:35am
  • ISB: Fajr 4:12am Sunrise 5:39am

سعودی تحقیقات پر اعتماد کا اظہار

شائع September 30, 2015
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید — فائل فوٹو/ آئی این پی
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید — فائل فوٹو/ آئی این پی

اسلام آباد: سانحہ منیٰ میں پاکستانی حجاج کی سیکڑوں کی تعداد میں ہلاکت کی تصدیق کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے سعودی عرب کی جانب سے واقعے کی وجوہات کے لئے کی جانے والی تحقیقات پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’سعودی حکومت کئی دہائیوں سے حج کے اچھے انتظامات کررہے ہیں اور ہمارا سعودی حکومت پر مکمل اعتماد ہے۔‘

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی حکام سے تحقیقات کے لئے مطالبہ نہیں کرے گا، یہ واقعہ ان کے اپنے علاقے میں ہوا ہے اور ہمیں ان پر پورا اعتماد ہے۔ وہ جو بھی تحقیقات کریں گے ہمیں وہ قبول ہوگی۔‘

حکومت کی جانب سے سانحہ منیٰ کی تحقیقات کے لئے مطالبہ نہ کرنے کے سوال پر وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ’ہمیں سعودی حکام کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کا انتظار کرنا چاہیے۔‘

لاپتہ حاجیوں کی تلاش کے لئے حکومتی اقدامات میں کوتاہیوں کے سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف ان دنوں امریکا میں جاری اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے موجود ہیں اور وہ لاپتہ حاجیوں کی تلاش کے کام کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف تاحال سعودی عرب میں موجود ہیں اور وہ اس وقت تک واہاں موجود رہے گے جب تک لاپتہ ہونے والے تمام پاکستانی حجاج کی تلاش مکمل نہیں ہوجاتی۔

انھوں ںے کہا کہ بیشتر پاکستانی حاجیوں کے پاس دستاویزات اور موبائل فونز نہیں تھے جس کی وجہ سے ان کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیشتر لاپتہ ہونے والے پاکستانی حجاج کو تلاش کرلیا گیا ہے جبکہ تاحال 60 حجاج لاپتہ ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما خورشید شاہ نے سانحہ منیٰ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

عمران خان نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لاپتہ حاجیوں کی تلاش کے لئے پاکستانی حکومت کو سعودی فورسز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔

انھوں نے تمام مسلم ممالک سے کہا کہ وہ سعودی عرب سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کریں۔

ادھر خورشید شاہ نے پبلک آکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکام کو تحقیقات کے لئے فوری حکم دینا چاہئے بصورت دیگر مسلم اُمہ میں واقعے کے حوالے سے مزید خدشات پیدا ہونگے۔

تبصرے (8) بند ہیں

Hassan Ali Sep 30, 2015 10:36am
why dont KSA Release CCTV Footage of That area.bcz on Hajj there are Thousands of CCTV on Each Inch of Hajj.How Can this Possible that No Footage of that Area. If KSA Not Release then There Must be Some truth in Rumors about Prince Convey??
جارج خمینی Sep 30, 2015 01:09pm
تحقیقات اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کے زیر نگرانی ہونی چاہیے۔
MUHAMMAD AYUB KHAN Sep 30, 2015 01:58pm
do you mean that what ever lie is used to clarify the situation you have no option but to accept it.
Ashian Ali Sep 30, 2015 02:11pm
پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کا حساب لینا چاہیے۔ شریف فیملی کو سعودیوں کی طرف سے مراعات اور رشتہ داری کے عوض پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر خاموشی انتہائی شرمناک ہے۔ پاکستانی شہری اپنے پیسے خرچ کر کے عبادات کے لیے سعودیہ جاتے ہیں۔ سعودیہ میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر سعودی حکومت کو جواب دہ ہونا چاہیے۔ شریف فیملی کو سعودیہ میں حاصل مراعات کے بدلے پاکستانی شہریوں کی جانیں رائیگاں کی جا رہی ہیں۔
K M KHAWAR Sep 30, 2015 05:17pm
@Ashian Ali
Adeel Sep 30, 2015 07:38pm
I have been living in KSa for over 5 years. And I bear witness that the way KSA takes care of Haram Shareff is fabulous. Hats off to King Salmon and Saudi government.
Muhammad Ayub Khan Oct 01, 2015 12:51am
@Hassan Ali it was blocked because deputy crown price Mohammad bin Salman Al Saud, the youngest defense minister in the world, 30 years old, has been escorted by over 340 military policemen.
Muhammad Ayub Khan Oct 01, 2015 12:52am
@جارج خمینی will they allow?

کارٹون

کارٹون : 13 اپریل 2025
کارٹون : 12 اپریل 2025