• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

سانحہ منیٰ: جاں بحق حجاج کی تعداد 769 ہو گئی

شائع September 26, 2015
منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے عمل "رمی" کے دوران بھگدڑ مچنے سے 717 حجاج جاں بحق جب کہ 863 زخمی ہوئے—۔فائل فوٹو/اے پی
منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے عمل "رمی" کے دوران بھگدڑ مچنے سے 717 حجاج جاں بحق جب کہ 863 زخمی ہوئے—۔فائل فوٹو/اے پی

مکہ: سعودی عرب نے کہا ہے کہ حج کے دوران بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 769 ہو گئی۔

سعودی وزیر برائے صحت خالد الفالح نے صحافیوں کو بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد بھی 934 تک پہنچ گئی ہے۔

سعودی حکام کے مطابق، جمعرات کو رمی کے دوران ہونے والی بھگدڑ میں ابتدائی اموات کی تعداد 717 جبکہ 863 زخمی تھے۔

ابھی تک جاں بحق ہونے والے حاجیوں کا شناختی عمل جاری ہے ، تاہم کئی ملکوں نے سانحے میں اپنے شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے اپنے نو حاجیوں کے نام جاری کر دیے۔

ریڈیو پاکستان کی ایک رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں حفصہ شعیب، زرین نسیم، سیدہ نرجس شہناز، بی بی زینب، محمود ارشد، رشیداں بی بی، زاہد گل، ڈاکٹر امیر علی لاشاری اور مخدوم زادہ سید اسد مرتضیٰ گیلانی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں 17 پاکستانی زخمی ہوئے جن میں سے 10 کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا، جبکہ دیگر زخمی منیٰ الوادی اور منیٰ ڈسپنسری نمبر 5 میں زیرِ علاج ہیں۔

گذشتہ روز دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ سانحے کے بعد لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم ضروری نہیں کہ حجاج کے لاپتہ ہونے کا تعلق سانحے سے ہو۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اکثر حجاج دوران حج اپنے خاندانوں سے الگ ہوجاتے ہیں اور بعد میں مل جاتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اب تک ایسے 86 لاپتہ افراد اپنے خاندانوں سے دوبارہ مل چکے ہیں جبکہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق ’ہم باقی لاپتہ افراد کے تحفظ کی دعا کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وہ جلد مل جائیں گے‘۔

تبصرے (3) بند ہیں

Muhammad Ayub khan Sep 26, 2015 08:58pm
ترجمان کے مطابق ’ہم باقی لاپتہ افراد کے تحفظ کی دعا کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ وہ جلد مل جائیں گے‘۔ i Pakistan embassies all over the world are doing the job of prayer. They do no know other means. So let us request government to establish dua prayer centres in all embassies of Pakistan
Muhammad Ayub Khan Sep 26, 2015 11:41pm
saudi hajj police is ill trained arrogant and most of them are illitrate. under such coditions even 10 000 000 police members or double can not manage any thing. They must be trained properly to handle hajj.
Muhammad Ayub khan Sep 27, 2015 08:54am
گذشتہ روز دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ سانحے کے بعد لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیںNo one knows what are these steps?

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024