• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سابق وزیراعظم گیلانی اور امین فہیم کی گرفتاری کے احکامات

شائع August 27, 2015
یوسف رضا گیلانی سابق وزیر اعظم اور امین فیم سابق وفاقی وزیر ہیں ۔۔۔ فائل فوٹو: آئی این پی
یوسف رضا گیلانی سابق وزیر اعظم اور امین فیم سابق وفاقی وزیر ہیں ۔۔۔ فائل فوٹو: آئی این پی

کراچی: وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے۔

ڈان نیوز کے مطابق فیڈرل اینٹی کرپشن کورٹ میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 12 مقدمات کے چالان پیش کیے۔

ٹڈاپ اسکینڈل میں ایف آئی اے کی جانب سے 12 مقدمات کے حتمی چالان پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹڈاپ کرپشن کیس : مخدوم امین فہیم کی ضمانت منظور

وفاقی انسداد بدعنوانی عدالت کی جانب سے پہلے بھی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دونوں رہنماؤں کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا مگر یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم پیش نہیں ہوئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے عدالت نے گرفتاری کے احکامات جاری کیے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کو 10 ستمبر کو پیش کیا جائے.

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم پر ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) میں کرپشن کے الزامات کے تحت ایف آئی اے کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے تھے۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماء امین فہیم برطانیہ میں زیر علاج ہیں.

ڈان نیوز کے مطابق مخدوم امین فہیم کا چند روزقبل آپریشن ہوا تھا، ان کی حالت تشویشناک ہے اسی لیے ان کو آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم امین فہیم کے اہل خانہ بھی لندن پہنچ چکے ہیں.

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے ہی سابق وفاقی وزیر اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کو انٹیلی جنس ایجنسی کے سادہ لباس اہلکاروں نے مبینہ طور پر حراست لیا ہے.

ڈاکٹر عاصم حسین کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے حراست میں لیے جانے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے.

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حالیہ دنوں میں دورہ کراچی میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی تھی کہ دہشت گردی، جرائم پیشہ مافیا گروپ اور کرپشن کے گٹھ جوڑ کو توڑ کر ملک کے صنعتی حب میں امن و خوشحالی کو یقینی بنایا جائے۔

تبصرے (3) بند ہیں

Naveed Aug 27, 2015 02:42pm
If they are Guilty they should be punished as per Law! So a History can be written.
Mohammad Ayub Khan Aug 27, 2015 07:53pm
@Naveed history has been written already
Israr Muhammad khan Yousafzai Aug 27, 2015 11:00pm
صرف سیاستدان کیوں ائرمارشل اضعر حان کیس میں جن اشحاص کا نام لیکر ملک کی اعلٰی عدالت نے کاروائی کا حکم دیا تھا انکے حلاف اج تک کاروائی کیوں شروع نہیں ھورہی ھے ارٹیکل 6 کی حلاف ورزی کرنے والا کراچی میں ارام کی زندگی گزار رہا ھے انکے حلاف کاروائی کب ھوگی اکبر بگٹی کو سرعام قتل کیا گیا تھا کیا ان کے قاتلوں کو کون پکڑے گا اکبر بگٹی کے خاندان کو انصاف کون دیگا پاکستان میں ایک حاص منصوبہ بندی کے تحت کسی نہ کسی طریقہ سے سیاستدانوں کو نشانہ بنایا جارہا ھے جو کسی حالت میں ملک کی مفاد میں نہیں ھم رشوت بدعنوانی کے حلاف ھیں ھم چاہتے ھیں کہ ایسے لوگوں کو سخت ٹرین سزا دی جائے لیکن انصاف سب کے ساتھ ایک جیسا ھونا چاہئے

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024