• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جسٹس وجیہہ الدین کی پی ٹی آئی رکنیت معطل

شائع August 5, 2015
پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کی رکنیت معطل کردی ہے — فائل فوٹو/ اے ایف پی
پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین احمد کی رکنیت معطل کردی ہے — فائل فوٹو/ اے ایف پی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر جسٹس وجیہہ الدین احمد کی رکنیت معطل کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے منع کرنے کے باوجود جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین پارٹی کے اندورنی معاملات پر بیان بازی جاری رکھے ہوئے تھے۔

جس پر عمران خان نے وجیہہ الدین کی رکنیت معطل کردی۔

عمراں خان کا کہنا تھا کہ وہ جسٹس وجیہہ الدین کا بہت احترام کرتے ہیں اور انھوں نے ان سے گذشتہ ہفتے 3 گھنٹے کی طویل ملاقات بھی کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت اپنے اندورنی معاملات و اختلافات کو عوامی سطح اور میڈیا پر سامنے نہیں لاتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں موجود جمہوری کلچر سے پارٹی میں انارکی نہیں پھیلنی چاہیے اور تمام لوگوں کو پارٹی کے نظم و ضبط میں رہ کر شکایات کے ازالے کی کوشش کرنی چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ مغربی جمہوریت میں بھی کسی بھی سیاسی جماعت اپنے کسی بھی ممبرز کو اندورنی معاملات کو عوام میں اچھالنے اور لیڈر شپ پر بے بنیاد الزامات لگانے کی اجازت نہیں دیتی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے انٹرا پارٹی الیکشن کروائے اور ان انتخابات پر ہونے والی تنقید کے بعد الیکشن ٹریبونل قائم کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جسٹس وجیہہ الدین احمد پارٹی کے سینئر رہنماؤں پر الزمات لگا رہے تھے جس سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہورہی تھی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے چار اگست کو پارٹی ارکان کو پارٹی کے اندرونی معاملات سے متعلق میڈیا پر بیانات دینے سے سختی سے منع کیا تھا۔

تبصرے (6) بند ہیں

ارشد علی خان Aug 05, 2015 04:54pm
عمران خان پاکستانیوں کی امید بن کر ابھرے تھے تاہم جب سے انہوں نے اپنے ارد گرد مفاد پرستوں کو جگہ دینا شروع کی ہے تو اپنے ٹریک سے ہٹتے جا رہے ہیں اور جو لوگ( خاص طور سے نوجوان طبقہ ) ان کو امید کی کرن سمجھتے تھے آہستہ آہستہ مایوسی کے اندھیروں میں گھوم ہو رہے ہیں جو پاکستان کا ایک بڑا نقصان ہوگا ۔
SMH Aug 05, 2015 06:05pm
الٹا عمران کوتوال کو ڈانٹے،،یہ حرکت پارٹی کے ذوال کو مزید تیز کر دے گی،،،امیدوں کے چراغ اب بجھنے لگے۔سچ سے فرار ممکن نہی،،اورسچای تلخ ہوتی ہے۔
Israr Muhammad khan Yousafzai Aug 06, 2015 12:11am
عمران کھل کر جھانگیر ترین اور پرویز خٹک جیسے مفاد پرستوں کی حمایت میں نکل ائے ہیں. عمران حان صاحب نے عوام یہ پیغام دیا تھا کہ ہماری پارٹی میں بدعنوانوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ھوگی سب کچھ صاف و شفاف ھوگا لیکن پارٹی کے اندر جو بھی سچ بولتا ھے اس کو خاموش کیا جاتا ھے جھانگیر ترین پرویز خٹک شاہ محمود قصوری نعیم الحق کو عوام بہت اچھی طرح سمجھتے ھیں انکا ماضی کسی سے پوشیدہ نہیں پی ٹی آئی کے اندر جتنے لوٹے ھیں وہ کسی اور پارٹی میں نہیں
Muhammad Ayub Khan Aug 06, 2015 01:36am
he is very old retired judge. Do not mind. Dp not expel him. Do nnot issue show cause. Just give smile in repect. Old people always need attention and he liked to issue press statements (suo moto notices). Now he will get attentin in tomorrows papers.
Muhammad Ayub Khan Aug 06, 2015 09:21am
@SMH aapka naam sms sey barha milta jultaa hey----weisey eiman ki baat hey-- aap kitney mazey key tabsarey kartey heyN-------aap bohat "cute" heyN
Muhammad Ayub Khan Aug 06, 2015 09:24am
@ارشد علی خان humariy (aglee koshish yeh honiy chaahiye ki mashwar centre key naam sey eik dukkAn khol leyN ----muft mashvara key liyeeeeeeeeeeeeeeeeeeeeeeeeeee

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024