• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

کوک اسٹوڈیو سیزن 8 کا آغاز ’سوہنی دھرتی‘ سے؟

شائع August 4, 2015

کوک اسٹوڈیو نے اپنے آٹھویں سیزن کے آغاز اور یوم آزادی سے چند روز قبل معروف ملی نغمے 'سوہنی دھرتی' کا ایک ٹیزر ریلیز کیا ہے جسے خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

کوک اسٹوڈیو کے اب تک سات سیزن ہو چکے ہیں، جن کو مختلف پاکستانی ٹی وی چینلز پر نشر کیا گیا.

سیزن 8 کے اس ٹیزر میں پاکستان کے مشہور لوک اور کچھ نئے گلوکاروں نے ایک ساتھ شہناز بیگم کے مشہور نغمے ’سوہنی دھرتی‘ کو مل کر گایا ہے جس میں اس نغمے کے خالق سہیل رعنا اور مسرور انور کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

2 منٹ دورانیہ کی اس ویڈیو میں پاکستان کے نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا جس میں عاطف اسلم، کاوش، سارہ حیدر، علی ظفر، مائی ڈھائی، عارف لوہار، قرۃ العین بلوچ اور متعدد گلوکار شامل ہیں۔ اس سیزن کی پروڈکشن اور ہدایات مشہور بینڈ اسٹرنگز نے دی ہے۔

اس ٹیزر کے سوشل میڈیا پر ریلیز ہوتے ہی شائقین نے بڑی تعداد میں اپنا ردعمل ظاہر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024