• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آزاد کشمیر: وین نالے میں گرنے سے 7 افراد ہلاک

شائع June 19, 2015
فائل فوٹو
فائل فوٹو

مظفر آباد: آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مسافر وین برساتی نالے میں گرنے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ضلع راولا کوٹ کے گوئی نالہ میں گرنے والی گاڑی میں 18 افراد سوار تھے جن میں سے 11 زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب راولپنڈی سے راولا کوٹ آنے والی مسافر وین ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گوئی نالہ میں جاگری۔

حادثے کے نتیجے میں وین میں سوار ایک خاتون اور بچوں سمیت سات افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

تین خواتین سمیت 11 افراد زخمی افراد کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔

حادچے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور پولیس اہلکاروں نے ریسکیو کارروائی کرکے لاشوں اور زخمیوں کو نالے سے نکالنے کا کام شروع کیا۔

زخمیوں اور ہلاک افراد کی لاشیں سی ایم ایچ راولا کوٹ اور راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024