• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صوابی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

شائع May 25, 2015
حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے، جبکہ ایئر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی بورڈ انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ہیں—۔کریٹو کامنز
حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے، جبکہ ایئر ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی بورڈ انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ہیں—۔کریٹو کامنز

صوابی: صوبہ خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ صوابی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ ہوگیا۔

فضائیہ کے ترجمان ایئر کموڈور ایس ایم علی کے مطابق پاکستان ایئرفورس کا تربیتی طیارہ کے۔ 8 پیر کو معمول کی پرواز پر تھا کہ صوابی کے علاقے زیدہ میں تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے، تاہم انھیں معمولی چوٹیں آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایئر ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے حادثے کی بورڈ انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

ڈان نیوز اسکرین گریب—۔
ڈان نیوز اسکرین گریب—۔

یاد رہے کہ 8 مئی کو گلگت بلتستان کے علاقے نلتر میں پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں 2 پائلٹ، ایک کریو ممبر اور 5 غیر ملکیوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں میں ناروے، فلپائن اور انڈونیشیا کے سفیر جبکہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے سفیروں کی بیگمات شامل تھیں جبکہ پولینڈ اور ڈچ سفیروں سمیت دیگر افراد اس حادثے میں زخمی ہوئے تھے۔

اگرچہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) نے گلگت میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم آئی ایس پی آر کی جانب سے واقعے میں کسی قسم کی دہشت گردی کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ گلگت ہیلی کاپٹر حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024