• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:18am Sunrise 5:41am
  • ISB: Fajr 4:19am Sunrise 5:45am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:18am Sunrise 5:41am
  • ISB: Fajr 4:19am Sunrise 5:45am

این اے-128 اور پی پی– 160 میں انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم

شائع May 12, 2015
سیف الملوک (بائیں) کو پی پی-160 جبکہ افضل کھوکھر (دائیں) کو این اے-128 سے منتخب کیا گیا—ڈان نیوز اسکرین گریب۔
سیف الملوک (بائیں) کو پی پی-160 جبکہ افضل کھوکھر (دائیں) کو این اے-128 سے منتخب کیا گیا—ڈان نیوز اسکرین گریب۔

اسلام آباد: الیکشن ٹربیونل نے این اے-122 کی طرح لاہور کے قومی اور صوبائی کے دو حلقوں این اے -128 اور پی پی - 160 میں انگوٹھوں کی تصدیق کا حکم دیدیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناکام امیدوار کرامت علی کھوکھر اور ملک ظہیر عباس کھوکھر نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر اور رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک پر حکومتی مشنیری اور ریٹرننگ آفسیرز کی ملی بھگت سے الیکشن جیتنے کا الزام عائد کیا تھا۔

الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج کاظم علی ملک نے این اے - 128 اور پی پی- 160 میں انگوٹھوں کی تصدیق کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے نادرا کو حکم دیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر تصدیق کا عمل مکمل کرکے تفصیلی رپورٹ جمع کروائی جائے۔

ادھر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ایک سو اٹھارہ میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی ملک نے نادرا کو حکم دیا ہے کہ وہ انیس مئی تک انگوٹھوں سے متعلق تصدیق کی رپورٹ جمع کروائیں تاکہ دھاندلی کیس کا فیصلہ کیا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 8 اپریل 2025
کارٹون : 7 اپریل 2025