• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

ریکوڈک ٹینڈر،غیرملکی ماہرین مقررکرنےکاعندیہ

شائع May 5, 2015
بلوچستان میں سونے اور کاپر ذخائر سے مالا مال ریکوڈک کا پہاڑی علاقہ — رائٹرز فائل فوٹو
بلوچستان میں سونے اور کاپر ذخائر سے مالا مال ریکوڈک کا پہاڑی علاقہ — رائٹرز فائل فوٹو

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ ان کے قانونی ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ ریکوڈک کے نئے ٹینڈر کے لئے غیرملکی ماہرین کو مقرر کیا جائے، تاکہ معاہدے سے صوبے کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوسکیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ’اس بار ہم مختلف طریقے سے ایک بہترین معاہدہ کرنا چاہتے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ٹیتھیان کاپر کمپنی (ٹی سی سی) کی جانب سے ریکوڈک کی لیز سے دستبرداری کے بعد وہ نئے ٹینڈر کا اعلان کرے گے۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ اس وقت تمام چیزیں ابتدائی مرحلے میں ہیں اور اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے لگانے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کی، جس میں کہا گیا تھا کہ صوبائی حکومت نے ٹی سی سی کو مذکورہ پروجیکٹ کا ٹینڈر دینے کے لیے کروڑوں روپے کا کمیشن حاصل کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کے متعلق کوئی بات کسی سے نہیں چھپائی جائے گی اور جو بھی معاہدہ ہوگا اور جو بھی بات طے پائے گی اسے بلوچستان اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ قانونی ماہرین کی ٹیم نے ٹی سی سی سے عدالت کے باہر تصفیے سے قبل ریکوڈک کے نئے ٹینڈر جاری کرنے مشورہ دیا ہے۔

بلوچستان اسمبلی کے کانفرنس ہال میں ریکوڈک منصوبے کے حوالے سے بریفنگ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ سمیت اراکین اسمبلی کو ریکوڈک کیس کے لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ احمر بلال صوفی نے کیس کے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا۔

ایڈووکیٹ احمر بلال صوفی کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کیس میں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے بین الاقوامی کمپنی کی جانب سے ہمارے خلاف دائر دو درخواستوں کو مسترد کردیا ہیں جو کہ خوش آئند امر ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Shakeel Ahmad May 05, 2015 01:39pm
میرے خیال میں ریکوڈ ک معا ملے میں کرپٹ عنا صر کو شکست ہو ئی .

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024