• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لاپتہ افراد کیس: ایس ایس پی کی گرفتاری کا حکم

شائع April 30, 2015
فئل فوٹو
فئل فوٹو

کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افرا د کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ایس ایس پی کرائم برانچ کو گرفتارکرنے کا حکم دیا جبکہ ڈی ایس پی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی گئی۔

عدالت نے ایس ایس پی کرائم برانچ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کاحکم دیا۔

دوران سماعت لاپتہ شخص اسحاق سیمسن کے والد یونس صادق نے بتایا کہ اس کا بیٹا 29 فروری 2012 سے لاپتہ ہے ا س کے متعلق آگاہ نہیں کیا جارہا۔

عدالت نے مقدمے کی پولیس رپورٹ پیش نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ ایس ایس پی کرائم برانچ کو گرفتار کرکے فوری عدالت میں پیش کیاجائے ۔

ہائی کورٹ نے ڈی ایس پی کرائم برانچ دین محمد کے وارنٹ گرفتار جاری کردیئے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024