• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

میرے والد معین اختر

شائع April 22, 2015 اپ ڈیٹ April 22, 2021
بھلے ہی وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن ان کی مسحور کن خوشبو اب بھی ہمارے گھر میں باقی ہے— فوٹو بشکریہ لکھاری
بھلے ہی وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن ان کی مسحور کن خوشبو اب بھی ہمارے گھر میں باقی ہے— فوٹو بشکریہ لکھاری

"میں نوجوان تھا، ادھر ادھر بھٹک رہا تھا، اور مکینک کی اپنی نوکری چھوڑ دی تھی۔ مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے، لیکن میرے اندر ایک آواز مجھ سے کہہ رہی تھی، 'دیکھو، جو بھی کرنا، زبردست طریقے سے کرنا۔" — معین اختر

6 ستمبر 1966: ایک دبلا پتلا نوجوان لڑکا پہلی بار ایک ورائیٹی شو میں حصہ لینے کے لیے اسٹیج پر چڑھا۔ چاروں طرف سے طلبا اس پر آوازیں کس رہے تھے، لیکن اس کے چہرے پر ناگواری کے تاثرات دور دور تک نہیں تھے۔ وہ دھیمے انداز میں مائیک کی جانب بڑھا، اور حاضرین سے درخواست کی کہ اسے اس کا ٹیلنٹ دکھانے کے لیے صرف 10 منٹ دیے جائیں، اور اگر اس دوران کسی کو پسند نہیں آیا، تو وہ خود اسٹیج سے اتر جائے گا۔ اس نے انتہائی پراعتماد پرفارمنس دی، اور لوگوں نے پلکیں جھپکائے بغیر دیکھا۔ حاضرین میں ساٹھ سالہ شخص بھی ویسے ہی ہنس رہا تھا جیسے کہ کوئی آٹھ سال کا بچہ۔ اور جب 10 منٹ کا مانگا گیا وقت 45 منٹ بعد ختم ہوا، تو ہال تالیوں سے گونج رہا تھا۔

11 مارچ 2011: وہی لڑکا اب ادھیڑ عمر میں ایک بار پھر اسٹیج پر چڑھا، اور حاضرین سے ویسی ہی پرجوش داد وصول کی۔ لیکن یہ اس کی آخری پرفارمنس تھی۔ 'لیجنڈ کے ساتھ ایک شام' نامی اس پروگرام کے آغاز سے پہلے اس نے حاضرین سے کہا تھا کہ وہ صرف 10 منٹ ہی پرفارم کر پائے گا، لیکن ایک بار پھر یہ 10 منٹ 45 منٹ میں ختم ہوئے، کیونکہ اس کے چاہنے والے اس کے الفاظ کے سحر میں جکڑے ہوئے تھے۔


ہر کچھ عرصے بعد اس دنیا میں ایک شخص ایسا آتا ہے، جو اپنے آس پاس موجود ہر چیز کو تبدیل کر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دیکھنے والے بھی یہ جانتے ہیں کہ ایسے شخص کی موجودگی میں انہیں ضرور کچھ زبردست دیکھنے کو ملے گا۔

اور میرے والد معین اختر کے ساتھ بھی یہی معاملہ تھا۔

معین اختر کے لفظی معنیٰ 'مددگار ستارہ' کے ہیں۔ اور ان کی زندگی اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے نام کی لاج رکھی۔ دنیا میرے والد کو ایک آرٹسٹ کی حیثیت سے جانتی ہے، جبکہ میں انہیں ایک سخی شخص کے طور پر جانتا ہوں۔

یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں انہیں اپنے گھر اور انسانیت کی بے لوث خدمت کرتے دیکھتا ہوا بڑھا۔ ہر ضرورت مند شخص کے لیے وہ ایک گمنام مددگار تھے۔ ان کی کئی سخاوتیں ایسی ہیں، جن پر میں پردہ پڑا رہنا چاہتا ہوں، کیونکہ یہی ان کی خواہش تھی۔

لیکن میں ایک بات ضرور کہوں گا، کہ ان میں دوسروں کی مشکلات اور مسائل سمجھنے کی حیرت انگیز صلاحیت تھی۔ وہ لوگوں کی دلجوئی کرتے، ان کے غموں کو اپنا غم سمجھتے، اور ان کا بوجھ تقسیم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے۔

ان کی کرشماتی اور زندگی سے بھرپور شخصیت کا الفاظ میں احاطہ کرنا ناممکن ہے۔ کھل کر مزاح کرنے والے معین اختر پرجوش، خوش مزاج، میل جول رکھنے والے، اور زندگی کی نفیس چیزوں کا مزہ لینے والے شخص تھے۔ جبکہ اپنے آپ میں خوش رہنے والے معین اختر منکسر، خاموش، تنہائی پسند، اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں خوش رہنے والے شخص تھے۔

مجھے یاد ہے کہ جب بھی وہ گھر پر نہیں ہوتے تھے تو گھر میں کیسی بے ترتیبی ہوا کرتی تھی۔ یہ بے ترتیبی شاید وہ تھی، جو ایک سادہ مزاج معین اختر سے اسٹار معین اختر تک کے سفر میں کہیں رہ گئی تھی۔

اور بار بار ان کا یہ سفر دیکھنا ایک متاثر کن تجربہ تھا۔ گھر میں وہ ایک خاموش اور سنجیدہ شخص تھے، جو بغیر استری کے کپڑوں میں ملبوس، دال چاول کھا رہے ہوتے۔ اورگھر سے باہر نکلتے ہی ان کی چال، اور ان کے بات چیت کا انداز بدل جاتا تھا۔ اگر میچنگ کی جرابیں نہ ہوتیں، تو سوٹ نہیں پہنا جاتا تھا۔ جب بھی وہ گھر سے باہر نکلتے، تو وہ ابو نہیں رہتے، بلکہ مشہور آرٹسٹ معین اختر بن جاتے تھے۔

لکھاری معین اختر کے ساتھ
لکھاری معین اختر کے ساتھ

میرا کمرہ ان کے ساتھ والا ہی تھا، اور میں انہیں روزانہ ہی دیکھا کرتا تھا، لیکن اس کے باوجود ان کی شخصیت ایک میں ایک خوشگوار سی پراسراریت تھی۔ اسٹیج کی طرح گھر میں بھی وہ سب کی توجہ کا مرکز بنے رہتے تھے۔

جب بھی کوئی اجنبی شخص دنیا کے کسی دوسرے کونے سے ہمیں یہ بتاتا ہے کہ کس طرح میرے والد نے اس کی زندگی ہمیشہ کے لیے تبدیل کر دی، تو ہمیں بہت اچھا لگتا ہے۔ مجھے اس بات پر خوشی ہے کہ میں نے ان کی اچھائیاں خود اپنے سامنے دیکھی ہیں۔

بھلے ہی وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں، لیکن ان کی مسحور کن خوشبو اب بھی ہمارے گھر میں باقی ہے۔ ان کی ہنسی اب بھی ہمارے گھر میں گونجتی ہے، اور ہر مشکل وقت میں ہمارا ساتھ نبھاتی ہے۔

شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کے لیے بہت ہمت، محنت، اور کئی قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ میرے والد کے لیے بھی معاملہ کچھ مختلف نہیں تھا۔

لکھاری معین اختر کے ساتھ
لکھاری معین اختر کے ساتھ

میرے دادا محمد ابراہیم کو جب معلوم ہوا تھا کہ میرے والد ایکٹنگ میں کریئر بنانا چاہ رہے ہیں، تو انہوں نے انہیں بیلٹ سے پیٹا تھا۔ اس زمانے میں اس کام کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا، اور اس طرح کی مار پیٹ عام تھی۔

35 سال بعد جب میرے والد ایک ایسے شو میں پرفارم کرنے جا رہے تھے جہاں پر ملک کے صدر جنرل پرویز مشرف کو بھی ہونا تھا، تو میرے دادا نے ان سے کہا کہ وہ بھی ساتھ چلنا چاہتے ہیں۔

میرے والد نے کہا "بابا، وہاں سکیورٹی پروٹوکول ہے۔ صدر کی سکیورٹی کو ہفتوں پہلے بتانا پڑتا ہے۔ مجھے معلوم نہیں کہ یہ ممکن ہو پائے گا یا نہیں۔"

دادا نے کہا، "تمہیں کون روکے گا؟"

پھر میرے دادا میرے والد کے ساتھ شو دیکھنے گئے۔ میں اس لمحے وہاں پر نہیں تھا، لیکن میں تصور کر سکتا ہوں کہ میرے دادا کو کیا محسوس ہوا ہوگا جب صدرِ پاکستان اپنی سیٹ سے کھڑے ہو کر میرے دادا سے ملے، اور انہیں کہا کہ "آپ کا بیٹا اس قوم کا اثاثہ ہے۔"

اپنی ہارٹ سرجری کے صرف 20 دن بعد کینسر کے شکار بچوں کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے شو کرنا ہو، یا ساتھیوں کے واجبات وقت پر ادا کرنے کے لیے اپنی گاڑی بیچنا ہو۔ اجنبیوں کی مدد کرنے کے لیے دوسروں سے پیسے ادھار لینے ہوں، یا چھت پر ستاروں سے باتیں کرتے ہوئے راتیں گزار دینی ہوں۔ نئے آنے والوں کو موقع دینے کے لیے خود کو پیچھے کرنا ہو، یا گرم گرم آنسوؤں کو بھرپور ہنسی سے تبدیل کر دینا ہو، معین اختر کی کہانی ایک عظیم کہانی ہے۔

جب مجھ سے پوچھا گیا تھا کہ کیا میں یہ بلاگ لکھنا چاہوں گا یا نہیں، تو شروع میں میں نے ان سے اپنے تعلق کے بارے میں سوچا۔ پھر مجھے یاد آیا کہ میری اور کئی دیگر لوگوں کے چہروں پر موجود مسکراہٹوں میں وہ زندہ ہیں۔ مر کر بھی زندہ رہنا شاید اسے ہی کہتے ہیں۔


انگلش میں پڑھیں

شرجیل اختر

معین اختر کے صاحبزادے شرجیل اختر ایک امریکی یونیورسٹی سے بزنس گریجویٹ ہیں۔

وہ کراچی کی حبیب یونیورسٹی کے ریکروٹمنٹ اور مارکیٹنگ ڈویژن میں کام کر رہے ہیں، جبکہ اسٹیج اور میڈیا کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (83) بند ہیں

Zain Apr 22, 2015 06:46pm
Without any doubt I can say that this legend is alive in hearts of millions. While reading this blog my eyes were full of tears. There is no match moeen akhter at
AZEEM Apr 22, 2015 09:16pm
There is no doubt MOEEN AKHTER . Great personality no words to explain.
Malik USA Apr 22, 2015 09:46pm
I have seen so many artist, the difference is decency really he was descent man
kamran muneer Apr 22, 2015 10:07pm
zindagi pehli dafa mehsoos hoa k kash moin akhter ka byta moin akhter jonier kyon nhi hai
عبدالرزاق ابڑو Apr 22, 2015 10:15pm
بہت اعلیٰ تحریر ہے ایک لیجنڈ کے متعلق، جس میں ان کی زندگی کے ان پہلوئوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے جو ہم عام لوگوں کے علم میں نہیں تھے۔ معین اختر اور انور مسعود جیسے مزاح نگار شاید صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔
محمد ارشد قریشی (ارشی) Apr 22, 2015 11:11pm
جس طرح معین اختر مرحوم نے تمام زندگی لوگوں کو خوش رکھا اللہ انھیں اپنے پاس خوش رکھے آمین
WAJID A KHAN Apr 22, 2015 11:38pm
EK SILSILA THA DUKHIYUN KE HASNE BOLNE KA KAISA TOTTA HAI PALNA STAGE KE JHOOLNE KA SHOOKHIYAN AAJ BHI STAGE PE HOTI REHTI HAI MOEN BINA SABAB JANA ISS DIYAR KE UJADNE KA I MET MOEN AKHTAR MANY TIME , I ASSUME FROM BENZIR BHUTTO TO NAWAZ SHARIF WERE AFRAID TO SAY FEW WORDS IN FRONT OF HIM, THEY MIGHT GET BACK A SLAPPY TONE BACK ! HE WAS AN EXTRAORDINARY PERSON, HIGHLY TALENTED ON STAGE AND SCREEN, MY LAST MEETING WITH MOEN AT A FUNCTION OF GERRY'S INTL., IN HOLIDAY IN HOTEL IN 2009, I WAS NORTHWEST AIRLINE MANAGER UNDER GERRY'S .AND THAT DAY ON STAGE HE FEEL SOME PAIN IN CHEST AND COMPLAINT TO GERRY'S DIRECTOR THAN WE RUSH HIM TO HOSPITAL... SINCE THAN I MISSED HIM DUE TO OVERSEAS JOB AND CONTINUE MISSING .. ALLAH BLESS HIM AND REST HIM IN PEACE FOREVER! AMEN.
jawed Apr 23, 2015 01:55am
Moeen Akhtar is not a name of entertainer he is an institution he is academy of art and fun
mehwish jamil Apr 23, 2015 04:36am
great man
Khuram Murad Apr 23, 2015 05:40am
معین اختر صاحب واقعی ایک لیجنڈ تھے۔ ہر پاکستانی اس حوالے سے انکا مقروض ہے کہ انہیں نے ہم سب میں مسکراہٹیں بکھیریں۔انکا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرمائے۔ آمین
Ali Apr 23, 2015 09:09am
Great Man!
irfan Apr 23, 2015 09:34am
معین اختر صاحب نا صرف بہت اچہے ایکٹر تہے بلکہ ایک بہت بڑے انسان بھی تھے میرا تعلق عالم چنا کے خاندان سے ہے اور وہ معین ساحب کے اچہے دوست تہے ان کا جب انتقال ہوا تو معین صاحب نے اخبار کے ذریئے کچھ یوں بھت دکھ کا اظھار کیا تھا اللہ تعالیٰ معین صاحب کے درجات بلند فرمائے ھم ڈان او ان کے بیٹے کے نھایت شکر گذار ھیں کے معین صاحب کی یاد تاذہ کردی
anees Apr 23, 2015 10:07am
he truly was a legend . may almighty Allah bless his soul with peace
Adil Mansoor Apr 23, 2015 10:17am
so true - May Allah almighty rest his soul in eternal peace and keep him in his special persons .Amen
Adil Mansoor Apr 23, 2015 10:17am
@محمد ارشد قریشی (ارشی) Amen
راضیہ سید Apr 23, 2015 10:46am
معین اختر نہ صرف ایک اچھے کامیڈین تھے بلکہ وہ کامیڈی ہی کامیڈی میں ایک مثبت اور سنجیدہ سبق بھی دے جاتے ہیں ، معین اختر کے بارے میں میں نے جو بات محسوس کی وہ یہ تھی کہ وہ آج کل کے سٹیج فنکاروں کی طرح کبھی عامیانہ گفتگو پر نہیں اترے انھوں نے ہمیشہ سلجھا ہوا مذاق کیا ، کسی کا مذاق اڑایا نہیں کیونکہ وہ مذاق کرنے اور مذاق اڑانے دونوں کے درمیاں فرق سمجھتے تھے ، نہ صرف ان کے بیٹے نے ان کے بارے میں یہ تحریر کر کے اپنے دلی جذبات کی ترجمانی کی ہے بلکہ ہم جیسے ان کے پرستاروں کو بھی ان کے فن کو سراہنے کا ایک موقع فراہم کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Libra Apr 23, 2015 11:02am
HE is a LEGEND.....Salutes to Moin Akhtar. he would be blessed wherever he is... Sharjeel being son you have written well. but i know that there is a world in you about your father..there is alooot more to tell than this blog. Allah Almighty bless you and your family. Ameen ,
Muhammad Mobin Apr 23, 2015 11:07am
معین اخترکی خوبصورت یادوں کو بیان کرتےشرجیل اختر میں بھی ایک ایک اچھے لکھاری کی خوبیاں موجود ہیں۔
zeeshan alam Apr 23, 2015 11:29am
A TRUE LEGEND
Zeeshan Chaudhry Apr 23, 2015 11:50am
Dear Sharjeel Akhtar Your Dad was a marvelous person. May ALLAH accept his good deeds and keep him in JANNAT-ul-FIRDOUS forever. We really miss him. I still remember his drama "ROZEE". At that time i was 6 years old. Really a great person
Sharminda Apr 23, 2015 01:07pm
Allah Marhoom ko un kay amaal ka ajar ata farmaay aur jannat naseeb farmaay. Thanks for sharing your thoughts about your beloved father and nation's beloved idol.
Homeopathist Akmal khan Apr 23, 2015 01:16pm
In my life, words "comedy" and "acting" are un complete without moin akhtar.
MunfaRiD Apr 23, 2015 02:27pm
Dedicated to Moin Akhter Sahab: ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں، ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم تعبیر ہے جس کی حسرت و غم، اے ہم نفسو وہ خواب ہیں ہم
شاہ فیض الابرار Apr 23, 2015 03:31pm
شرجیل آپ کے والد پاکستان میں ایک ہی تھے ان جیسا کوئی نہ تھا مجھے بہت اچھا لگا ان کے بارے میں کچھ پڑھ کر کیا آپ کچھ لکھنا چاہتے ہیں پلیز کچھ لکھیں ان کے بارے میں تاکہ آج کی نئی نسل کو معلوم ہو کہ ان کے درمیان کتنا عظیم انسان بستا تھا پلیز ضرور رلکھیے
Naveed Alam Apr 24, 2015 03:58pm
Waqi Moin Akhter shahb ek legend hain or unhain ye duniya kabhi bhola nahi sakti, I really respect his, Allah ap ko bhi apne father ki tarha kamiyab banye. Ameen.
Jan Apr 25, 2015 11:55am
Dunia main oss nay suby ko hansaya Khuda be osy ko rozana hansaye
khalil Apr 27, 2015 11:03am
A true icon of love and art. I loved him since my childhood, it was early 90s actually when he was the shining star of TV and stage. I have learnt the meaning of word "versatile" after watching him. He will be loved by generations to come.
khalil Apr 27, 2015 06:28pm
A real icon of love and art. I have loved him since my childhood in early 90s, when he was at the peak of his extraordinary career. I learnt meaning of the word "versatile" after watching Moin. He will surely be loved by the generations to come. Love you Moin.
shahzad Apr 22, 2016 11:38am
a real pride of Pakistan
Nastaran Raza Apr 22, 2016 11:51am
AoA, Moin Akhtar is mulk ke shohrat, nam or sakh bnany k ley apna hissa dal chuky hen.jinhon ny mizhah main ikhlaqiat or tehzeb ko hath sy nahi jany dya.yeh bare bat hai or ajkal ka mizah dekh ker is bat ka shidat sy ihsas hota hai.lakin kaml yeh hai k wo serious chracters k bhe bethren performers mai n sy thy or camera ky pechy bhe itna he dardmand dil rkhty thy.Izzat or ihtram whoi hai jo samny na hony ky bawjood bhe dya jai. Allah unko behtren mqam dy,AAmen Sharjel bhie app ke yeh kushish buht ache hai.
Ahsan Apr 22, 2016 12:16pm
Mere pass ilfaz nahi Moin Akhtar Sb ke liye... Waqai wo eik behtreen actor or insaan the... Allah un ko Jannat mein alla muqam atta fermaye Ameen
Syed Waqar Ahmed Moin Apr 22, 2016 03:26pm
Moin Akhtar is a legend. he will always be in our hearts..
فہد شہزاد Apr 22, 2016 04:09pm
"بہت سا پیار" کیونکہ الفاظ ہی نہیں کہ معین اختر کے بارے میں کچھ کہہ سکوں!
Imran Apr 22, 2016 04:36pm
100 % agreed.
رزاق کھٹی Apr 22, 2016 04:54pm
آپ کے والد نہ صرف اچھے انسان تھے، بلکہ ایک لیجنڈ ایکٹر بھی تھے، خوشی کی بات یہ ہے کہ آپ نے جس طرح اپنے والد کو خراج پیش کیا اس نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ کاش ہر باپ کو تم جیسا ایک بیٹا میسر ہو جو اس طرح ہنستے ہنستے اپنے والد کے بچھڑنے کا تذکرہ کرنے کا حوصلا رکھتاہو، واقعی یہ فن معین کے بیٹے کے پاس ہی ہوسکتا ہے!!
KHALIL JIBRAN KARIM, HUNZA Apr 22, 2016 06:03pm
May Almighty Allah keep the soul of Moin Sahab in eternal peace.... Aameen! He was man of principlas and kindness-He served the nation with meaningful and precious words. He spread lough and smiles on the faces of Pakistani nation. People all over Pakistan may never forget him forever
KHALIL JIBRAN KARIM, HUNZA Apr 22, 2016 06:05pm
May Almighty Allah keep the soul of Moin sahab in eternal peace.....Aameen! He was man of principlas and kindness-He served the nation with meaningful and precious words. He spread lough and smiles on the faces of Pakistani nation. People all over Pakistan may never forget him forever.
M Sadiq siddiqui Apr 22, 2016 06:55pm
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویران کرگیا
M Sadiq siddiqui Apr 22, 2016 06:57pm
اس ملک میں اب کوئی اور راستہ دکھانے والا ستارہ پیدا نہیں ہوسکتا
Muhammad Zubair Apr 22, 2016 07:11pm
گزر تو جائے گی تیرے بغیر لیکن۔۔۔۔۔ بڑی اداس بڑ ی بے قرار گزرے گی ۔۔۔۔۔۔!
Arshad Apr 22, 2016 08:42pm
یہ آج سے تقریباً پندرہ سال قبل کی بات ہے کہ میں کراچی کی چھ نمبر بس میں لیاقت آباد سے حسین آباد جانے کے لیے سوار تھا۔ اچانک بس میں کسی طرح یہ افواہ اڑ گئی کہ عظیم فنکار معین اختر کا انتقال ہوگیا ہے۔ آپ یقین کریں کہ بس کھچا کھچ بھری ہونے کے باوجود مکمل خاموشی چھا گئی، ایک بزرگ جو سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے اچانک دبی دبی آواز میں رونے لگے جبکہ دیگر مسافر ان کی دلجوئی کرنے کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ بھی افسوس کا اظہار کرنے لگے۔ بہت سی آنکھوں میں آنسو جھلک رہے تھے، ہر شخص کے چہرے پر اس طرح افسردگی چھائی ہوئی تھی کہ جیسے اس کا کوئی قریبی عزیز فوت ہوگیا ہو۔ یہ مرحوم کی ایک اچھے انسان ہونےاور عوام کی ان سے بے پناہ محبت کی دلیل تھی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے، آمین۔
jami Apr 22, 2016 09:19pm
When i started watching TV .Ptv was only source of entertainment at that time.Being Fan of Moin Akhtar,Anwar Maqsood,Rahat Kazmi,Qazi Wajid,Talat Hussain i always dreamed to visit karachi and meet these great artists.But my dream remained dream.Moin Akhtar!!! He will always remain in our heart.A legend a good human being.
Dr Khalid Apr 22, 2016 09:53pm
@Zain Same is here with me.
Dr Khalid Apr 22, 2016 09:54pm
No match to him at all. Only one Moeen Akhtar was born to a mother.
Riaz Baloch Apr 22, 2016 10:29pm
معین اختر صاحب بیشک بہت بڑے آرٹسٹ ہونے کے ساتہ ساتہ ایک بہت اچھے انسان تہے۔ مین بچپن سے ئی اُنکو بہت پسند کرنے لگا تہا۔ پی ٹی وی مین اُنکا ڈرامہ سچ مچ بڑے مزے سے دیکھا کرتا تہا۔
Mubashar Humayun Apr 22, 2016 10:46pm
Main Moin Akhtar ki us waqt se janta hn jab wo Mr Jedi main kabootarbaz bane thy aur tab se le k un ki death tak main ne un k taqreeban sare hi programme dekhe hain. Un k liye koi alfaaz ni hain jo un ki adakaari par kaha ja sakain. Ham un ko hamesha mis karain ge. God bless him.
allah warayo bozdar Apr 22, 2016 11:49pm
Wah Wah
ikramullah Apr 23, 2016 01:47am
Welldone brother. Sir Moin Akhtar was my ideal, and will be.
Irfan Apr 23, 2016 02:02am
اگر کسی آدمی کی زندگی بھی انٹر نیٹ پر کچھ پسند کے لیے اسٹار میں ناپی جائے تو میں آپ کے والد کو پانچ میں سے پانچ سو اسٹار دو گا-
Shakil Ahmad Apr 23, 2016 10:09am
We Lov U Moin Akhtar, you r alive in our hearts, we miss u forever, i have no words to show that how much i miss u.May Allah rest your soul in paradise.
abdul sami Apr 23, 2016 11:19am
Legend never die.
Hina Apr 23, 2016 11:41am
mein nay unk saaray shows ,dramas daikhay hain..Aaj ki generatin hotay huay bhi mein dhundh dhundh k umk programs daikhti hun..un m waqyee aik Kamaal ki sehar hain ..jo har aanay daikhnay walay ki tawajjoh khainch laiti hain.. Lughhat yaqeenan lafxon say khaali hain ..mjhay alfaaz nai mil rahay k mein aisay legend pay kia bolun.. unka aakhri show daikha mein nay..Pakistan waqyee aik asasay say mehroom hua hain. Gilgit Balitistan k logon mein woh utni ee maqboliyat rkhtay hain jitni ki kahi aur.. bhht shoq tha unsay milnay ka..!!bss itna kahun gi mein: Heroes come and go but legends are forever.. Though he is not more..but he will be remain in our hearts forever.
حمیداللہ خٹک Apr 23, 2016 12:13pm
معین اختر صرف فن کار ہی نہیں بلکہ ایک باوقار انسان تھے۔بلاشبہ شرجیل اختر نے اپنے عظیم باپ کو جس طرح خراج تحسین پیش کیا ہے وہ قابل داد ہے۔یہ تحریر مرحوم کے لیے دل میں پہلے سے موجود عزت واحترام میں اضافے کا باعث بنی ہے تاہم میں سمجھتا ہوں کہ اس نے ہماری پیاس میں اضافہ کیا ہے
WAQAR QURESHI Apr 23, 2016 12:20pm
MOEEN AKHTAR, his all roles are memorable, nice person with soft heart, strong willpower , he was a symbol for new comers.
A Hameed Gondal Apr 23, 2016 05:15pm
He was really a human being commanded a lot of respect. As an actor his roles cannot be forgotten. He was capable of mesmerizing the audience while on stage.
محمد آصف ملک Apr 23, 2016 09:33pm
پاکستان کی پوری تاریخ میں کوئی معین اختر جیسا سلجھا ہوا اور تہذیب یافتہ حس مزاح رکھنے والا فنکار نہی ہے
Saeed afridi Apr 24, 2016 08:38am
Allah Almighty grant him the highest place in janat ul firdous.... No doubt , he was,he is and he will be the legend. I saw him once while i was in boarding school & travelling to karachi from peshawar , i saw my legend at peshawar airport, he missed the flight and he had some commitments.... He just came close and asked one travller standing next to me ...." Bhai saab aap karachi ja rahy hein .... Admi jawab diya haan ji ....tu moeen saab ne jis andaz se poocha aur pir kaha ..arey aap karachi jakar kia kareingy,ticket mujey dijiye aur bokhut sarey jahaz karrty hy , usney aajana" He made us laughed the way he asked for help to fly in a such a tense situation that after almost 25 years...i stoll remember that scence .... There is no words to describe him but a true legend....
فہیم الرحمن Apr 24, 2016 10:11am
معین اختر ایک ہی تھا۔ کچھ نام تاریخ میں ہمیشہ ہر جاتے ہیں ان میں سے ایک نام معین اختر کا ہے۔
محمد آصف ملک Apr 22, 2017 04:01pm
معین اختر ۔۔۔ جس کا مزاح بھی تہذیب یافتہ ہوتا تھا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔ آمین۔
Ozail Majid Apr 22, 2017 04:44pm
i v never forget the super moment when great moin Akhter called my father "ABAY TU" and they hug eachother and i feel very proud.
ali Apr 22, 2017 05:10pm
@راضیہ سید "وہ مذاق کرنے اور مذاق اڑانے دونوں کے درمیاں فرق سمجھتے تھے" kya zabardast jumla likha aap ne, Allah khush rakhain aap aur Moeen Akhtar and family ko,
Akmal Malik Apr 22, 2017 08:42pm
He really had a kind and beautiful heart. He was a good human being and thats what matters in the end. May ALLAH bless him with Jannat ul Firdous. Aameen.
Ubaid Ur Rehman Apr 22, 2017 10:26pm
MOEEN AKHTAR wo wahid artist hn jin k inteqal pe mery aanso nikly, ALLAH aap ko jannat ul firdos mn aala maqam aata farmai.... Ameen
ahmak adami Apr 23, 2017 07:47am
We have great great respect for your father. We wanted some new facts about your father; however, this paper is another version of your previous paper on the subject.
ARSHAD IQBAL Apr 23, 2017 04:37pm
پاکستان میں ٹی وی سے منسلک اداکاروں میں معین اختر ہی واحد شخصیت تھے جن سے ملاقات نہ ہونے کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔ معین اختر جب بھی سکرین پر آتے تو ان کی باتوں سے لگتا تھا کہ وہ حقیقت میں انسانوں سے محبت کرتے ہیں۔یقینا ہر کسی کی دلی خواہش ہوگی کہ معین اختر جیسی زندگی گزارے اور دوسروں کیلئے محبت کا جذبہ رکھنے کے ساتھ ساتھ عوام میں ہر دل عزیز بھی ہو ۔6سال گزرنے کے بعد معین اختر آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ معین اختر کے صاحبزادے نے اپنے والد پر تحریر لکھ کر اچھی کاوش کی ہے اور ہماری خواہش ہوگی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح ہمارے ساتھ اپنے والد کے تجربات شیئر کریں گے۔بہت شکریہ
Mansoor ali Apr 23, 2017 07:01pm
Moeen Akhtar sahb Artist community main mushkilat ka shikar afrad ki chup chaap madad kia karty thay. Bohat sy logo or families ka unho ny monthly wazeefa muqarrar kar rakha tha. Aik dost ka kehna hy k wo un logo ki bhi madad karty they jo un sy hasad ki waja sy un ki peeth peechy burayan karty they ye jaanty huey bhi k jis ki maddad kar raha hun wo mujh sy hasad karta hy. . . dar haqiqat wo sahb azeem aadmi they.
Sohail Kashif Apr 24, 2017 12:41pm
A man of his own class no one can match him, and there will be no one who can replace him ever.
Kamran Fareed Khan Apr 24, 2017 01:22pm
Dear Mr.Sharjeel I am not a great follower of TV artist however i dont know why i love Moin Akhtar so much. Whenever , I saw him or hear his name automatically my lips start praying for him. He is the angle of Allah , this is my strong trust . You are very lucky person because Moin Akhtar is your father. You can feel rest of life his blessing.
سید آصف جلال Apr 24, 2017 06:38pm
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
Zulfiqar Apr 22, 2018 11:35am
A tribute from a son .the best person who can talk about you is your immmediate family Mueen Akhtar is lucky to have such a son .Thanks for writing
Asif Attaullah Apr 22, 2018 11:58am
Yes, he was the Legend; he was a humble human being of ALLAH ALMIGHTY; he made people laugh; may ALLAH ALMIGHTY rest his soul and bless him with JANNA-T-ALFIRDOUS.. Aameen.
Rashid Apr 22, 2018 05:23pm
Amazing Personality.
محمد آصف ملک Apr 22, 2019 11:39am
ڈھونڈو گے اگر ملکوں ملکوں ۔ ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم
Kamran Fareed Khan Apr 22, 2019 11:57am
He is a wonderful man
Sanam Apr 22, 2019 03:01pm
Aik behtrain insan
ریحان Apr 22, 2019 06:43pm
شرجیل میاں، اللہ آپ کو خوش رکھے۔ آپ نے ایک خوبصورت تحریر سے اپنے خوبصورت والد کی یاد تازہ کر دی اور ان کی زندگی کے ان گوشوں کو سامنے لاے کہ جن تک صرف آپ کی رسائی ممکن تھی ۔ تحریر بہت عمدہ اور رواں تھی ۔خدا کرے اور زور قلم زیادہ
محمد فیصل حسن Apr 22, 2019 11:14pm
معین اختر، اللہ پاک ان کی کامل مغفرت فرمائیں، کیا زبردست آدمی تھے یعنی فن اداکاری کے حوالے سے کسی ایسی محفل کا تصور کیجیے جہاں دنیا بھر سے منتخب اداکار جمع ہوں تو پاکستان کی جانب سے کس کا نام ذہن میں آتا ہے یقیناً معین اختر کا معین اختر نے اس سلسلے میں معیار اتنا بلند کر دیا کہ ان کے سوا بقیہ سب گویا معدوم ہو جاتے ہیں۔ مستزاد یہ کہ ان کی انسان دوستی، سخاوت، اور دوسروں کے کام آنے کے واقعات بہت سوں سے سنے ہیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ فن کار ہی پائے کے نہیں تھے بلکہ بطور انسان بھی وہ بہت اونچے مرتبے کے حامل تھے۔ واقعی وہ چلے گئے، لیکن ان کی یادیں کبھی ہمارے دلوں سے محو نہ ہوں گی۔ ایک بار پھر یہی دعا کہ اللہ پاک ان کی کامل مغفرت کریں اور جس طرح انہوں نے بہت سوں کو خوش کیا اور ہنسایا ویسے ہی ان کو بھی کامل راحت و نجات نصیب ہو۔ آمین۔
ssa Apr 22, 2020 05:53pm
GREAT PERSONALITY
فقیر محمد بلوچ Apr 22, 2020 07:59pm
روحش شاد ❤️، اللہ مغفرت فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔۔آمین
Hamid Shafiq Apr 22, 2021 12:01pm
after his death comedy is also dead just stupidity at the name of comedy
ssa Apr 22, 2021 12:47pm
A GREAT PERSON, CHANGED MANY LIVES TRUE PAKISTANI WE LOVE MOIN AKHTAR
ظفر Apr 22, 2021 11:33pm
اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائیں اور ان کی لغزشوں کو معاف معاف فرماکر انھیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین یا رب العالمین
محمد سمیع الدین انصاری Apr 23, 2021 01:15am
بچھڑاکچھ اس اداسےکہ رت ہی بدل گئی ۔۔۔وہ ایک شخص سارے شہرکو ویران کرگیا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024