• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پاکستانی فلم 'رانگ نمبر' کا ٹریلر جاری

شائع April 16, 2015
فلم کا بوسٹر بھی فلم کے ٹریلر کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔
فلم کا بوسٹر بھی فلم کے ٹریلر کے ساتھ ریلیز کیا گیا ہے۔

اس سال کئی پاکستانی فلموں کو ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں اور ان ہی میں سے ایک دانش تیمور کی فلم 'رانگ نمبر' بھی ہے جس کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے جسے شائقین کافی پسند کر رہے ہیں۔

یاسر نواز کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں جاوید شیخ، شفقت چیمہ، دانش نواز اور ندیم جعفری جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

ٹریلر کی شروعات دانش تیمور سے ہوتی ہے جو ہمیشہ ایک اداکار بننے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔

ٹریلر سے ابھی پوری فلم کی کہانی کا تو پتا نہیں چلتا مگر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ فلم 3 افراد کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے سے محبت کرنے لگ جاتے ہیں۔ اس فلم میں دانش تیمور کے ساتھ ساتھ سوہا علی ابڑو اور جنیتا اسلم بھی اہم کردار کرتی نظر آئیں گی۔

سننے میں یہ بھی آیا ہے کہ فلم 'رانگ نمبر' میں سوہا علی ابڑو کی جانب سے ایک آئٹم نمبر بھی کیا جائے گا جسے ایک موبائل فون کمپنی ریوو اسپانسر کر رہی ہے۔

یاسر نواز کے مطابق یہ فلم عید پر ریلیز کی جائے گی اور انہیں امید ہے کہ اس فلم کو شائقین خوب پسند کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024