• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

صولت مرزا سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی مچھ جیل میں

شائع April 15, 2015
صولت مرزا کو پھانسی 90 روز کیلئے مؤخر کی گئی ہے ۔۔۔ فائل فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب
صولت مرزا کو پھانسی 90 روز کیلئے مؤخر کی گئی ہے ۔۔۔ فائل فوٹو: ڈان نیوز اسکرین گریب

کوئٹہ: صولت مرزا سے تفتیش کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے ارکان مچھ جیل پہنچ گئے۔

سزائے موت کے مجرم صولت مرزا سے تفتیش کےلئے جی آئی ٹی کے ارکان آج ہی کوئٹہ پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : 'الطاف حسین نے شاہد حامد کو قتل کرنے کی ہدایت دی'،صولت مرزا

جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی کراچی امیر شیخ کر رہے ہیں جب کہ دیگر ارکان میں پولیس، آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے افسران شامل بھی ہیں۔

جیل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے ارکان صولت مرزا سے تفتیش کر رہے ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی موجودگی پر جیل کے اندراور باہر سیکیورٹی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ صولت مرزا کو جولائی 1997 میں کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (موجودہ کے۔ الیکٹرک) کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد، ان کے ڈرائیور اشرف بروہی اور گارڈ خان اکبر کو قتل کرنے کے جرم میں 1999 میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔

مزید پڑھیں : صولت مرزا کی پھانسی موخر کرنے کے احکامات موصول

کراچی سے تعلق رکھنے والے مجرم صولت مرزا کی پھانسی پہلی بار 19 مارچ کو موخر کی گئی جب پھانسی سے محض چند گھنٹے قبل ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی، جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کیے گئے تھے۔

ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد صولت مرزا کی پھانسی کو موخر کردیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کی خراب صحت کے باعث صدر نے پھانسی 72 گھنٹے کے لیے مؤخر کی جبکہ بلوچستان حکومت کی جانب سے صولت مرزا کے ویڈیو پیغام کے معاملے پر انکوائری کا حکم دیا گیا۔

ویڈیو دیکھیں : صولت مرزا کا آخری بیان

بعد ازاں 24 مارچ کو مچھ جیل انتظامیہ نے کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا اور مجرم کے یکم اپریل کے لیے ڈیتھ وارنٹ حاصل کرلیے۔

تاہم اسی روز وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزارت داخلہ نے صولت مرزا کے الزامات کی تحقیقات کے لیے پھانسی تین ماہ کے لیے موخرکرنے کی سمری بھجوائی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024