• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

لاہور چڑیا گھر کا واحد زرافہ چل بسا

شائع April 13, 2015
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

لاہور: لاہور چڑیا گھر کا واحد زرافہ مبینہ طور پر بیماری کے باعث زندگی کی بازی ہارگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زرافے کی موت بیماری کے باعث ہوئی تاہم ماہرینِ حیوانات کے نزدیک اس کا اصل سبب گزشتہ سال مادہ زرافہ کی بے وجہ موت کے بعد پیدا ہونے والا اکیلا پن تھا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق زرافے کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زرافے کوپھپھروں کے کینسر کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

آٹھ سال قبل جنوبی افریقہ سےدو مادہ اور ایک نرزرافہ لاہور چڑیا گھر منگوائے گئےتھے۔

ایک مادہ اسی سال جبکہ دوسری دو ہزار چودرہ میں ہلاک ہوگئی جس کے بعد سے زرافہ اکیلا چڑیا گھر میں زندگی بسر کرنے پر مجبور تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024