• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

تربت ہلاکتیں: بی ایل ایف کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

شائع April 13, 2015
کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر۔ —. فائل فوٹو رائٹرز
کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر۔ —. فائل فوٹو رائٹرز

گوادر: پولیس نے کل کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر اور اس کے ترجمان گوہرام بلوچ کو ہفتے کے روز تربت کے قریب بیس مزدوروں کے قتل عام کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بی ایل ایف کے رہنماؤں کے خلاف ایک ایف آئی آر ایک مزدور اللہ دینا کی درخواست پر درج کی گئی ہے۔

اللہ دینا تربت شہر سے تقریباً پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر گوگدان کے علاقے میں ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔

ایک پولیس افسر نے ڈان کو بتایا کہ یہ ایف آئی آر پی پی سی 302، 16-324، پی او پی اے 78ٹی، اے ٹی اے، 147 اور 14-7 کے سیکشن کے تحت درج کی گئی ہے۔

تربت کے اردگرد حفاظتی اقدامات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جبکہ شہر میں مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے فرنٹیئر کور، لیویز اور پولیس کا گشت بھی بڑھادیا گیا ہے۔

اس ہسپتال پر بھی سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، جہاں تین زخمی مزدوروں کا علاج کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024