• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

کراچی ضمنی انتخاب میں خونریزی کا خطرہ، نبیل گبول

شائع April 11, 2015
نبیل گبول نے این اے 246 سے رکن اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دیا ہے ۔۔۔   فوٹو:ڈان نیوز اسکرین گریب
نبیل گبول نے این اے 246 سے رکن اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دیا ہے ۔۔۔ فوٹو:ڈان نیوز اسکرین گریب

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما نبیل گبول نے کراچی کے ضمنی انتخاب میں خونریزی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

لیاری کے دورے کے موقع پر این اے 246 سے سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا کہ منظم سازش کے تحت امیدواروں کو قتل کیا جا سکتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں : نبیل گبول نے قومی اسمبلی اور ایم کیو ایم سے استعفیٰ دیدیا

ایم کیو ایم سے حالیہ دنوں میں علیحدگی اختیار کرنے والے نبیل گبول لیاری جنرل اسپتال پہنچے تو عوام نے ان کا خیرمقدم کیا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ایم کیو ایم میں جانے کی غلطی کا اعتراف کیا ۔

یہ بھی پڑھیں : 'ایم کیو ایم اور میں مس فٹ تھے'

نبیل گبول نے بتایا کہ وہ جب چاہیں دوبارہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے پارٹی کے شریک چیرمین کو پارٹی کو گندے انڈوں سے پاک کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024