• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

رضاکارانہ خدمات: نوجوان تبدیلی لا سکتے ہیں

شائع April 9, 2015
ہمارے تعلیمی اداروں میں ایسا کوئی نظام موجود نہیں جہاں طلباء کو معاشرے کی خدمت کے لیے تربیت دی جا سکے۔ — Creative Commons
ہمارے تعلیمی اداروں میں ایسا کوئی نظام موجود نہیں جہاں طلباء کو معاشرے کی خدمت کے لیے تربیت دی جا سکے۔ — Creative Commons

امریکا کی ایک یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران مجھے ضرور اپنے علاقے میں رضاکارانہ خدمات انجام دینا ہوتی تھیں۔ میرے ٹیچر نے ہر سیمیسٹر میں 10 گھنٹے اس کام کے لیے شامل کیے تھے، اور میری کوشش تھی کہ کسی طرح اس کام سے بچ جاؤں۔

لیکن جب میں نے ایک بار یہ کیا، تو ہی مجھے اس کی ضرورت کا اندازہ ہوا۔

رضاکارانہ خدمات انجام دینا، جسے امریکا میں کمیونٹی سروس کہتے ہیں، امریکا اور یورپ میں کوئی نئی اور حیرت انگیز چیز نہیں ہے۔ امریکیوں کو اس بات پر یقین ہے کہ اس طرح طلباء کئی مسائل کا خود تجربہ کرتے ہیں، جس سے انہیں معاشرے کا ایک اچھا شہری بننے میں مدد ملتی ہے۔

سروس پراجیکٹ کوآرڈینیٹر ہانا فنکی نے کمیونٹی سروس پراجیکٹ کے پہلے دن تعارف کے طور پر ہمیں بتایا کہ اس طرح طلبا اپنی کمیونٹی کے بارے میں بہتر طور پر جان سکتے ہیں۔

یہ 'سروس' حادثات و آفات میں ڈیوٹی سے لے کر مقامی پارک، کمیونٹی سینٹر، اسکول کے ڈائننگ ہال، مقامی چرچ، چائلڈ کیئر سینٹر، اور ٹاؤن ہال میں ڈیوٹی تک کچھ بھی ہو سکتی ہے۔

جب میری باری آئی، تو میں نے پارک میں کام کیا، جہاں پر میں نے جھاڑیاں صاف کیں۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اپنے ملک میں ایسا کچھ کروں گی۔

لکھاری اپنے کمیونٹی سروس گروپ کے ساتھ۔
لکھاری اپنے کمیونٹی سروس گروپ کے ساتھ۔

میں نے جنگوں میں موجود امریکی فوجیوں کے لیے خطوط بھی لکھے، لیکن یہ سب کچھ کرتے ہوئے میں اس بات پر افسردہ تھی، کہ آخر میں نے اپنے ملک کے لیے یہ سب کچھ کبھی کیوں نہیں کیا۔ میں نے کبھی اپنے ملک میں پارکوں کی صفائی میں حصہ کیوں نہیں لیا؟

امریکا میں رضاکاروں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ امریکی وفاقی ادارہ کارپوریشن فار نیشنل اینڈ کمیونٹی سروس ہر سال 50 لاکھ امریکیوں کو کمیونٹی سروس پراجیکٹس میں شامل کرتا ہے۔

ان کا مشن ایک تربیت یافتہ اور قابل کمیونٹی کی تشکیل ہے، جو کہ حادثات کے دوران بھی مددگار ہو، اور روز مرہ کے کاموں میں بھی منظم رہے۔

رضاکار طلباء کہیں بھی کام کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ہر تعلیمی ادارہ اپنے طلباء کی اس حوالے سے مدد کرتا ہے جبکہ طلباء کو اس کام کے لیے پیسے بھی دیے جاتے ہیں۔

کمیونٹی کی مدد کے علاوہ اس کا ایک طویل المدتی مقصد یہ بھی ہے کہ نوجوانوں کو نشے، تشدد، اور دیگر غلط کاموں سے دور رکھا جا سکے۔ مرکزی خیال یہ ہے کہ فرد اور معاشرے کے درمیان ایک تعلق قائم کیا جا سکے۔

پاکستان واپسی پر مجھے وطنِ عزیز میں ایسے کسی سسٹم کی غیر موجودگی زیادہ شدت سے محسوس ہوئی۔

ہمارے ملک میں پاکستان بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن اور پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن موجود ہیں، لیکن ان کے پروگرام مختصر مدت کے ہوتے ہیں، درست انداز میں چلائے نہیں جاتے، اور مضبوط حکمتِ عملی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس بھی کمیونٹی سروس کا تصور موجود ہے، لیکن وہ صرف پروبیشن آف افینڈرز آرڈیننس 1960 کے تحت مجرموں کے لیے ہے۔

میں نے کئی پاکستانی یونیورسٹیوں کی غیر نصابی سرگرمیوں کا جائزہ لیا تاکہ کہیں کمیونٹی سروس کا کوئی تصور مل سکے، لیکن کچھ نہیں ملا۔

ہمارے ادارے طلباء کی رہنمائی ضروری نہیں سمجھتے، جس کے نتیجے میں ہمارے طلباء اپنی شہری ذمہ داریوں کو بھی ضروری نہیں سمجھتے۔

ہمارے نوجوان بے حس ہوتے جارہے ہیں کیونکہ انہیں ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے تربیت ہی نہیں دی جاتی۔

کمیونٹی سروس میں حصہ لینے سے کمیونٹی کے مسائل کو بہتر انداز میں سمجھ سکتا ہے، ان کے حل کے لیے دستیاب وسائل کو جان سکتا ہے، نظامِ حکومت کو سمجھ سکتا ہے، اور انہی مقاصد کے لیے کام کر رہی دیگر غیر منافع بخش تنظیموں سے بھی ربط قائم کر سکتا ہے۔ اس سے پروفیشنل ٹریننگ ہوتی ہے، جبکہ ٹیم میں کام کرنے کے اپنے فوائد ہیں۔

لکھاری اپنے کمیونٹی سروس گروپ کے ساتھ۔
لکھاری اپنے کمیونٹی سروس گروپ کے ساتھ۔

پاکستان کے پاس دنیا کی سب سے بڑی نوجوان آبادی ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 66 فیصد ہے۔

ہمارے نوجوان پریشان ہیں، اور حکومت سے ناامید ہیں۔ آہستہ آہستہ ہمارے کئی نوجوان ان پریشانیوں کا حل نشہ آور چیزوں اور اسلحے میں ڈھونڈ رہے ہیں۔ ہر سال خودکشی کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

جب بھی کوئی سانحہ پیش آتا ہے، تو ہمارے نوجوان گھر میں آرام سے پڑے ہوئے سوشل میڈیا پر اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔ یہ آفات کے دوران حکومت کی کارکردگی سے بیزار ہیں، لیکن خود بھی آگے نہیں بڑھتے۔

میری پاکستان کے تمام تعلیمی اداروں سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ایجنڈوں کو تبدیل کریں، اور ہر طالبِ علم کے لیے کمیونٹی سروس کو ضروری قرار دیں۔ اپنے علاقے میں ہی سہی، لیکن کچھ نہ کچھ ضرور ہو، تاکہ ہمارے طلباء میں بھی بہتر قائدانہ صلاحیتیں سامنے آئیں، اور مضبوط اخلاق و کردار بنا پائیں۔ وطنِ عزیز میں جہاں ہر دوسرے روز کوئی نہ کوئی سانحہ پیش آیا ہوا ہوتا ہے، وہاں پر ایک تربیت یافتہ نوجوان قوت کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

ہمارے نوجوانوں کی تربیت کے لیے ہر تعلیمی ادارے کو کام کرنا چاہیے، تاکہ ان میں سیاسی سماجی اور اقتصادی معاملات کے حوالے سے بہتر سمجھ پیدا ہو۔

ہم ہی اس ملک کا مستقبل ہیں، آئیں مل جل کر اس کی خدمت بھی کریں۔

انگلش میں پڑھیں۔

طوبیٰ عظیم

طوبیٰ عظیم انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، اور سماجی خدمت انہیں پسند ہے۔

وہ لاء اسٹوڈنٹس کونسل پاکستان کی چیئرپرسن بھی ہیں۔

ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

تبصرے (5) بند ہیں

محمد وقاص Apr 09, 2015 10:03pm
مصنف نے بہت اچھا خیال پیش کیا ہے اور اسے پڑھ کر مجھ میں رضاکارانہ خدمت کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے جس پر آج سے عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔ میری رائے میں اس حوالے سے ہمیں اسی سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہوئے رضاکارانہ خدمت کے حوالے سے ایک صفحہ یا گروپ تشکیل دینا چاہیے اور اس ہی مدد سے اپنے منصوبوں اور رضاکارانہ خدمات کے حوالے سے مہم چلانی چاہیے تاہم آغاز کون کریگا یہ بھی ایک سوال ہے۔
فراز احمد بری Apr 09, 2015 11:00pm
مصنف نے بہت عمدہ تصور پیش کیا ہے۔ میرے خیال میں نہ صرف ہمارے تعلیمی اداروں میں رضا کارانہ سرگرمیوں کو نصاب کا حصہ بنانا چاہیے بلکہ مستقبل میں ملک میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جیتنے والے افراد کو گلی محلے کی سطح پر رضاکارانہ اقدامات کو فروغ دینے کے لئے نوجوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دینی چاہیے اور میں خود اس خیال کو عملی شکل دینے کے لئے اپنی خدمات بھی پیش کرتا ہوں۔
Zia ur Rehman Apr 10, 2015 09:31am
Brilliant idea Anyone like to start I will join Any ideas
Abdul Qadir Jilani Apr 10, 2015 11:16am
There is full agreement with the concept, practice and benefits of voluntarism in every society which needs to be indeed promoted institutionalized or formalized through both public and private sectors . To somehow relevant is the internship opportunities offered in organizations aiming at for understanding and subsequent availing of job pportunities as and when gets it
Daniyal Apr 11, 2015 04:14pm
Really appreciate your idea, there should be proper mechanism in Universities to provide a platform to such students who really want to do something for their society, trust me as far as my university (NED University) is concerned students are so much active and interested in doing work even for any non profitable society without any cost and this is the condition in other universities as well, so despite of so much problems in our city the young generation is still alive

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024