• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm

ہندوستان میں پاکستانی 'داستان' کا چرچا

شائع March 24, 2015
ڈرامے سے لیا گیا فواد خان اور صنم بلوچ کا اسٹل شاٹ—۔
ڈرامے سے لیا گیا فواد خان اور صنم بلوچ کا اسٹل شاٹ—۔

بولی وڈ انڈسٹری میں خوبصورتی سے قدم جمانے والے فواد خان صرف ہندوستان کی بڑی اسکرین پر ہی نہیں، چھوٹی اسکرین پر بھی راج کر رہے ہیں۔

بلاک بسٹر ڈرامے 'ہمسفر' کے بعد فواد خان اور صنم بلوچ کا ڈرامہ سیریل 'داستان' ان دنوں ایک انڈین چینل زندگی پر 'وقت نے کیا، کیا حسین ستم' کے نام سے پیش کیا جارہا ہے اور اس نے ہندوستانی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔

اس سے قبل یہ ڈرامہ 'لکیریں' کے نام سے آن ایئر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم بعد میں اس کا نام تبدیل کرکے 'وقت نے کیا، کیا حسین ستم' کردیا گیا۔

اردو ادب کی نامور مصنفہ رضیہ بٹ کے ناول پر مبنی پاکستانی ڈرامہ سیریل 'داستان' ایسے کرداروں کی کہانی ہے جو پاکستان اور ہندوستان کے مابین سرحدوں کی تقسیم سے دونوں جانب بکھر گئے۔

کہانی کا ایک کردار بانو (صنم بلوچ) ہے، جو لدھیانہ میں اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہے اور اپنی بھابھی ثریا (صبا قمر) کے بھائی حسن (فواد خان) کے عشق میں مبتلا ہے۔

حسن اسلامیہ کالج کا طالب علم ہے، جوعلیحدہ وطن کے حصول کے لیے کوشاں ہے، لیکن بانو کا بھائی سلیم (احسن خان) اس تحریک کا مخالف ہے اور انڈین نیشنل کانگریس کا پرزور حامی ہے۔

اور پھر یوں ہوتا ہے کہ تقسیم کے وقت حسن کا خاندان پاکستان ہجرت کرجاتا ہے، جبکہ سلیم کا خاندان ہندوستان میں ہی رہ جاتا ہے، دوسری جانب بانو کی زندگی میں بھی حسین کے چلے جانے سے ویرانیاں ڈیرہ ڈال لیتی ہیں۔

بشکریہ: آئی بی این لائیو

تبصرے (1) بند ہیں

Ms Lashari Mar 24, 2015 04:31pm
but why they change original names of the serials?? Is'nt there any law against such steps..

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024