• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کراچی میں خودکش حملہ، دو رینجرز اہلکار ہلاک

شائع March 20, 2015
ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب
ڈان نیوز اسکرین گریب

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں خودکش حملے میں رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ دھماکا نارتھ ناظم آباد کے علاقے قلندریہ چوک میں پیش آیا جہاں رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ اہلکاروں کی شناخت قاسم اور یار محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی گلبرگ کے مطابق رینجرز کی گاڑی پر ہونے والا حملہ خودکش ہے، موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے رینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں سنی گئی۔

قانون نافذ کرنے والے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی شہر میں یہ دن کا دوسرا دھماکا تھا۔

اس سے قبل شہر قائد کے علاقے آرام باغ میں بوہری برادری کی مسجد کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ سات زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Talat Haque Mar 21, 2015 02:30am
Very impressive urdu section ...... very well done !

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024