• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

ویسٹ انڈیز کو شکست، ہندوستان کوارٹر فائنل میں

شائع March 6, 2015
محمد شامی نے کرس گیل سمیت تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو رائٹرز
محمد شامی نے کرس گیل سمیت تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔ فوٹو رائٹرز

پرتھ: ہدنوستان نے ایک لو اسکورنگ میچ میں ویسٹ انڈیز کو کڑے مقابلے کے بعد چار وکٹ سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کوارٹر فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور کرس گیل سمیت چار بلے باز صرف 35 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

لینڈل سمنز اور جوناتھن کارٹر نے اسکور کو 67 تک پہنچایا لیکن چار رنز کے اضافے سے دونوں کھلاڑی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ آندرے رسل آؤٹ ہوئے تو ویسٹ انڈین ٹیم 85 رنز پر سات کھلاڑیوں سے محروم ہو چکی تھی۔

اس موقع پر کپتان ہولڈر نے ڈیرن سیی کے ساتھ مل کر اسکور کو 124 تک پہنچایا لیکن اسی مجموعے پر محمد شامی نے سیمی کی اننگ کا خاتمہ کردیا۔

ہولڈر نے اس موقع پر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختتامی بلے بازوں کے شراکت قائم کی اپنی ٹیم کا مجموعہ 182 تک پہنچانے میں اہم کردار کیا۔

انہوں نے نویں وکٹ کے لیے جیروم ٹیلر کے ساتھ اننگ کی سب سے بڑی 51 رنز کی شراکت قائم کی۔

ہولڈر آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے جو 57 رنز بنا کر اننگ کے ٹاپ اسکورر رہے۔

ہندوستان کی جانب سے محمد شامی نے تین جبکہ امیش یادو اور رویندرا جدیجا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

ہندوستان نے بیٹنگ شروع کی تو اسے ابتدا میں ہی اس وقت دھچکا پہنچا جب 20 کے مجموعے پر دونوں اوپنر شیکھر دھاون اور روہت شرما جیروم ٹیلر کا شکا بن گئے۔

اس موقع پر ویرات کوہلی اور اجنکیا راہانے نے اسکور کو 63 تک پہنچایا لیکن اسی اسکور پر کوہلی ایک شارٹ پچ گیند کو کھیلنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے۔

اسکور میں 15 رنز کے اضافے سے راہانے بھی 14 رنز بنا کر کیماروچ کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ دے کر پویلین جا بیٹھے۔

ہندوستان کو پانچواں نقصان 107 کے مجموعے پر اس وقت ہوا جب ڈیوین اسمتھ نے دنیش رامدین کی مدد سے سریش رائنا کو بھی چلتا کردیا۔

کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے اپنی ٹیم کی نیا پار لگانے کا بیڑا اٹھایا اور رویندرا جدیجا کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا لیکن 134 کے اسکور پر جدیجا بھی کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے۔

اس موقع پر میچ میں ویسٹ انڈیز ایک بار پھر واپس آ گیا تھا اور اس کی جیت کی امید بندھ گئی تھی لیکن ہندوستان کپتان ان کی راہ میں حائل ہو گئے۔

دھونی نے روی چندرہ ایشون کے ساتھ ساتویں وکٹ کے لیے ناقابل شکست 51 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو ولرڈ کپ میں لگاتار چوتھی کامیابی دلا کر ورلڈ کپ کے کوارٹر مرحلے تک رسائی دلا دی۔

دھونی 45 جبکہ ایشون 16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

محمد شامی کو تین اہم وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025