• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مسلم خاتون ناسا کے اورین مشن کی تیاری میں شریک

شائع February 27, 2015
سوہا القیشاوی۔ —.فائل فوٹو
سوہا القیشاوی۔ —.فائل فوٹو

’’اورین پر کام کررہی ایک سینئر سافٹ ویئر انجینئر کے طور پر میں سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے انضمام اور جانچ سے اس خلائی جہازکی کمپیوٹر تمام کمانڈز کو یقینی بناتی ہوں، تاکہ اگلی نسل کے متوقع امریکی خلائی جہاز کے ڈئزائن کو خلائی دریافت کے لیے تیار کیا جائے۔‘‘

یہ الفاظ ہیں انجینئر سوہا القیشاوی کے جو ناسا کے خلائی جہاز اورین پر کام کررہی ہیں، اور جن کا تعلق فلسطین کے خطے غزہ کی پٹی سے ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق ناسا کے پروگرام میں اپنے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے سوہا القیشاوی کہتے ہیں ’’سارا دن کمپیوٹر پر کام کرنا کہیں زیادہ دلچسپ ہے، جس قدر کہ آپ سوچ سکتے ہیں۔ میں تقریباً ہر روز ہی اس صورتحال سے گزرتی ہوں، جیسے ہم اورین مشن کے ساتھ خلاء میں پرواز کر رہے ہیں۔میں اس کی زمین سے پرواز اور واپسی کے سسٹمز کی جانچ کرتی ہوں۔‘‘

اس نظام میں اپنے کردار کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’اگر اس میں مجھے کچھ مسئلہ دکھائی دیتا ہے تو میں اس کو حل کرتی ہوں اور اپنے مستقبل کے کریو کی محفوظ اور ہموار پرواز کویقینی بنانے کے لیے اس کی دوبارہ جانچ کرتی ہوں۔‘‘

ناسا کا اورین خلائی جہاز انسانوں اس قدر آگے لے جانے کے لیے تیار کیا جارہا ہے، جہاں وہ اس سے قبل نہیں گئے ہیں۔ اورین کریو کو خلاء میں لے جانے کی خدمات انجام دے گا، ہنگامی طور پر قبل از وقت واپسی کی استعداد فراہم کرے گا، خلائی سفر کے دوران عملے کے اندر برداشت پیدا کرے گا، اور خلاء کی گہرائی سے زمین پر دوبارہ واپس لے کر آئے گا۔

امریکی خلائی ادارے نے دسمبر 2014ء سے اس کی پہلی آزمائشی پرواز شروع کی تھی، تاہم عملے کے ساتھ اس مشن کا امکان 2020ء کی دہائی کی ابتداء تک ہے۔

اورین کے بارے میں توقع ہے کہ یہ چھ خلاء بازوں کو کسی سیارچے کی تسخیر یا مریخ تک رسائی کے مشن پر لے جائے گا۔

سوہا القیشاوی کہتی ہیں کہ ’’دنیا بھر کی نوجوان لڑکیوں کے لیے میرا مشورہ ہے کہ ہمیشہ ایک بڑے مقصد کو حاصل کرنے کا خواب دیکھیں اور اس کے لیے حقیقی معنوں میں سخت محنت کریں، تو ان کا یہ خواب حقیقت بن جائے گا، جس طرح میرے ساتھ ہوا۔‘‘

تبصرے (1) بند ہیں

anees Feb 27, 2015 03:04pm
mashallah

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024