• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

تشدد کا شکار گیارہ برس کی گھریلو ملازمہ بازیاب

شائع February 20, 2015
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

لاہور: بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے بیورو (سی ڈبلیو پی بی) نے جمعرات کے روز جوہر ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران ایک گیارہ برس کی لڑکی کو بازیاب کرلیا، جسے مبینہ طور پر تشدد اور غیرقانونی حراست کا نشانہ بنایا گیا تھا۔پولیس نے صاحبِ خانہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس متاثرہ لڑکی کی شناخت اُمّ رباب کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق سرگودھا سے ہے۔اس لڑکی کو مذکورہ خاندان میں بطور گھریلو ملازمہ کے رکھا گیا تھا۔

سی ڈبلیو پی بی کی چیئرپرسن صبا صادق نے بتایا کہ یہ لڑکی عرفان نامی ایک شخص کے گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کررہی تھی۔ عرفان وفاقی حکومت کے آڈٹ اور اکاؤنٹ ڈیپارٹمنٹ میں 18 گریڈ کا افسر ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے سی ڈبلیو پی بی کی ہیلپ لائن1121 پر اس لڑکی کے ساتھ اس کے مالکوں کی بدسلوکی سے مطلع کیا۔

صبا صادق نے بتایا کہ سی ڈبلیو پی بی کی ایک ٹیم نے جوہر ٹاؤن کے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ اس گھر پر چھاپہ مارا اور اس لڑکی کو بازیاب کروالیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان اہلکاروں نے اس بچی کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں پر ظلم و تشدد کے نشانات دیکھے۔

انہوں نے ریسکیو ٹیم کے سامنے دیے گئے بچی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’اس خاندان کے افراد عموماً اپنے بچوں کی جھوٹی شکایات پر مجھے پلاسٹک کے پائپ سے مارتے ہیں۔‘‘

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024