• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کھلاڑیوں اور اسٹاف میں اختلافات کی تردید

شائع February 18, 2015
مصباح ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔ فائل فوٹو اے ایف پی
مصباح ٹریننگ سیشن کے دوران کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے۔ فائل فوٹو اے ایف پی

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے کرائسٹ چرچ میں موجود پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور فیلڈنگ کوچ کے درمیان مبینہ تلخ کلامی کی خبروں کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کیخلاف ورلڈ کپ کے اپنے دوسرے میچ سے قبل قومی ٹیم کرایسٹ چرچ میں تیاریوں میں مصروف ہے تاہم ٹیم کی تیاریوں میں ٹرینیر گرانٹ لیوڈن اور کھلاڑی شاہد آفریدی، احمد شہزاد اور عمر اکمل کے درمیان مبینہ تلخ کلامی اور مڈ بھیڑ کی خبروں نے ٹیم کو چونکا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی ٹیم کی ہندوستان کے خلاف میچ میں خراب فیلڈنگ پر کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی گرانٹ لیوڈن کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔

گرانٹ لیوڈن نے کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی شکایت چیئرمین پی سی بی سےکرنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے عدم تعاون کی صورت میں چیئرمین کو استعفے کی بھی پیشکش کی ہے۔

تاہم قومی ٹیم کے ایک سینئر کھلاڑی نے لیوڈن کیساتھ کسی بھی قسم کی بدکلامی کی خبروں کی سخت تردید کی۔

مذکورہ کھلاڑی کے مطابق ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ میں ٹیم کو میڈیا اور قوم کی سپورٹ کی اشد ضرورت ہے، من گھڑت خبریں ٹیم کے مورال کو گرانے کے علاوہ کسی کے کام نہیں آتیں۔

دوسری طرف ٹیم کے میڈیا منیجر آغا اکبر نے بھی لیوڈن کے ساتھ تلخ کلامی اور ان کے استعفی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔

آغا اکبر کے مطابق کھلاڑی ورلڈ کپ پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور ان میں اور ٹیم اسٹاف میں کوئی تنازعہ نہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

الیاس انصاری Feb 18, 2015 04:02pm
مٹی پاؤ پالیسی جاری ہے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024