• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: مشتعل ہجوم کا تشدد، دو ڈاکو ہلاک

شائع February 1, 2015
۔ — رائٹرز فائل فوٹو
۔ — رائٹرز فائل فوٹو

کراچی: کراچی میں مشتعل ہجوم کے تشدد سے دو ڈاکوہلا ک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، ہفتہ کو کورنگی میں دو نوجوان موٹر سائیکل سوارایک رئیل سٹیٹ آفس کے سامنے آکر رکے۔

ان میں سے ایک دفتر میں داخل ہو کر اندر موجود افراد سے لوٹ مار کرنے لگا۔

آس پڑوس دکانوں پر موجود لوگ واردات دیکھتے ہوئے فوری حرکت میں آئے اور ڈاکوؤں کو پکڑ کر ان پر تشدد کرنے لگے۔

کورنگی پولیس اسٹیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ 'رئیل سٹیٹ کا دفتر کورنگی پانچ کے مصروف سیکٹر اے-35 میں واقع ہے اور واردات دیکھنے پر نوجوانوں کے ایک گروپ نے بھاگتے ہوئے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا'۔

'اتنے میں مزید لوگ پہنچ گئے اور انہوں نے ڈاکوؤں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس پر دونوں بے ہوش ہو گئے'۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر پہنچایا جہاں دونوں جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس نے بتایا کہ دونوں نامعلوم ڈاکوؤں کے قبضہ سے پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوا۔

تبصرے (1) بند ہیں

Anwar Amjad Feb 01, 2015 05:47am
It is a matter of shame for both the Police and courts that people don’t trust them anymore for dealing fittingly with the criminals and so they take law in their own hands and punish the criminals in their own way.

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024