• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ملائیشیا: لاپتہ طیارے کے تمام مسافر مردہ قرار

شائع January 30, 2015
ملائیشیا کے کوالالمپور ہوائی اڈے پر ایک شخص ملائیشین ائیر لائنز کے مسافر طیاروں کو دیکھ رہا ہے  — فوٹو: اے پی
ملائیشیا کے کوالالمپور ہوائی اڈے پر ایک شخص ملائیشین ائیر لائنز کے مسافر طیاروں کو دیکھ رہا ہے — فوٹو: اے پی

کوالالمپور: ملائیشیا کی حکومت نے لاپتہ طیارے ایم یچ 370 کے تمام مسافروں کی موت کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

حکومت نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافروں کے لواحقین کیلئے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا تاہم لواحقین پہلے ہی کسی قسم کا معاوضہ لینے سے انکار کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ‘لاپتہ جہاز کے ٹرانسپونڈر کو جان بوجھ کر بند کیا گیا تھا’

ملائیشیا کی حکومت اور مذکورہ ایئر لائنز کی جانب سے پہلے طیارے کے تمام 239 مسافروں کی موت کے حوالے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں تاہم مسافروں کے لواحقین کی جانب سے ان کی تلاش کیلئے زور دیا جارہا تھا۔

ملائیشیا کی حکومت کی جانب سے آج باقاعدہ ایک اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایم ایچ 370 طیارہ کسی حادثے کا شکار ہو کر گرگیا ہے اور اس میں موجود تمام مسافر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی تلاش چین کی سرزمین پر

ملائیشیا کے شہری ہوا بازی کے چیف اظہرالدین عبدالرحمان نے ایک ٹی وی بیان میں کہا ہے کہ ملائیشین ایئر لائنز کا طیارہ ایم ایچ 370 حادثے کا شکار ہوگیا ہے اور اس میں موجود تمام 239 مسافر ہلاک ہوچکے ہیں۔

بعد ازاں ملائیشین ایئر لائنز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ حادثے میں ہلاک ہونے والے لواحقین سے رابطہ کریں گے اور معقول معاوضے دینے کی کوشش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024