• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پشین: کمرے میں گیس بھرنے سے 9 افراد ہلاک

شائع January 29, 2015 اپ ڈیٹ January 30, 2015
فائلل فوٹو
فائلل فوٹو

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے پشین میں گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے سے9افراد ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کا واقعہ پشین میں کلی کربلا میں پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے

دم گھُٹنے سے مرنے والوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں جبکہ دیگر مرنے والے خواتین اور مرد ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان ملک کے سرد ترین علاقوں میں سے ہے جن میں پشین بھی شامل ہے، جہاں اکثر افراد گھروں کو گرم رکھنے کے لیے کوئلے اور گیس کے ہیٹر استعمال کیے جاتے ہیں جبکی بجلی کی عدم فراہمی پر گیس کے جنریٹر استعمال کرتے ہیں۔

پشین میں گھر کے کمرے میں گیس بھرنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

مقامی افراد نے بتایا کہ بجلی کی عدم فراہمی پر گھر میں جنریٹر چل رہا تھا جس سے کمرے میں گیس بھر گئی تھے۔

حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے جبکہ بتایا گیاہے کہ ہلاکتیں کاربن مونو آکسائیڈ سے ہوئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024