• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سندھ : کالا جادو سیکھنے کیلئے باپ کے ہاتھوں 5 بچے قتل

شائع January 9, 2015
—  فائل فوٹو/ڈان
— فائل فوٹو/ڈان

کراچی : اندوران سندھ چھ بچوں کے ایک باپ نے کالا جادو سیکھنے کے لیے اپنے ہی پانچ بچوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق کراچی سے 230 کلومیٹر دو واقع ایک گاؤں سعید خان کے رہائشی چالیس سالہ علی نواز لغاری نے اپنی دو بیٹیوں اور تین بیٹوں کو قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں تین سے 13 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس افسر قمرالدین رحیموں نے خبررساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علی نواز کی معاشی حالت کافی بری تھی اور کالہ جادوں سیکھ رہا تھا اور لگتا یہی ہے کہ اسی کے حصول کے لیے اس نے اپنے بچوں کو قربان کیا۔

ضلعی پولیس چیف امجد شیخ نے واقعے کی تصدیق کی کہ لغاری کے پیر کے کہنے پر چالیس دن کا "چلا" کاٹ رہا تھا جس سے اسے امید تھی وہ جادوئی طاقت حاصل کر لے گا۔

پولیس افسر رحیموں کے مطابق پہلے لغاری نے اپنے خاندان کو کھانے میں زہر ملا کو دینے کی کوشش کی تاہم اس کی بیوی نے اسے دیکھ لیا اور اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ اپنے والدین کے گھر چلی گئی۔

رحیموں نے بتایا کہ بیوی کے گھر سے جانے کے بعد لغاری نے بقیہ پانچ بچوں کو مارنے کا منصوبہ مکمل کیا۔

پولیس کے مطابق لغاری نے اپنے بچوں کو پھندہ لگا کر قتل کیا اور بعد ازاں سب کو بیڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024