• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اے آر رحمان کا نیا روپ

شائع December 30, 2014
اے آر رحمان — اے ایف پی فوٹو
اے آر رحمان — اے ایف پی فوٹو

آسکر ایوارڈ یافتہ میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان نے اب موسیقی کی دنیا سے نکل کر قلم تھامنے کا فیصلہ کرلیا اور وہ ایک فلم کا اسکرپٹ تحریر کرنے میں مصروف ہیں۔

اس بات کا انکشاف اے آر رحمان نے ایک انٹرویو کے دوران کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک فلم کا اسکرپٹ لکھنے میں مصروف ہیں جبکہ وہ اس کے پروڈیوسر بننے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ فلم کی ہداتیکاری دینے کا نہیں سوچ رہے بلکہ اس کا اسکرپٹ لکھنے اور کو پروڈیوسر کے طور پر کام کر رہے ہیں جبکہ اس فلم کے ڈائریکٹر شنکر اور کاسٹ میں وکرم، ایمی جیکسن اور اپن پٹیل شامل ہیں جسے نو جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

اے آر رحمان نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر شنکر نے اس فلم کی اسٹوری کے بارے میں پندرہ سال پہلے بتایا تھا اور اس کے بعد سے وہ اس کہانی پر کام کر رہے ہیں اور میں اس پر کام کرنا چاہتا تھا۔

خیال رہے کہ اے آر رحمان اس بار بھی آسکر ایوارڈ کی نامزدگیوں میں شامل ہیں اور انہیں تین فلموں پر دنیائے فلم کے اس سب سے بڑے ایوارڈ میں نامزد کیا گیا ہے۔

بشکریہ دی ہندو ڈاٹ کام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024