• KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:55pm
  • ISB: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm
  • KHI: Maghrib 6:54pm Isha 8:13pm
  • LHR: Maghrib 6:31pm Isha 7:55pm
  • ISB: Maghrib 6:38pm Isha 8:05pm

پُرکشش نظر آنے کی بہترین بیوٹی ٹپس

شائع November 8, 2014
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

خوبصورت نظر آنا تو ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے مگر ہماری پرتناﺅ زندگیاں، ناقص غذا، آلودگی اور کاہلی کے باعث صحت مندی اور جگمگاتی شخصیت خواب و خیال بن کر رہ جاتی ہے، صحت مند جلد اور سرخ و سفید مثالی چہرہ ہر عمر کی خاتون کے لیے خواب ہوتا ہے۔

تاہم اس کی تعبیر کے لیے ہر وقت کسی بیوٹی سیلون کا رخ کرنا یا مہنگے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کرانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی تو اگر آپ بھی حسین و پُرکشش نظر آنا چاہتی ہیں تو آپ کے لیے چند آسان بیوٹی ٹپس موجود ہیں تاکہ آپ کسی بھی موقع پر بہترین نظر آسکیں۔


فیس ماسکس


اپنی جلد کی ٹائپ معلوم ہونا ہر خاتون کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے خاص طور پر کوئی فیس ماسک یا دیگر بیوٹی ٹریٹمنٹ کرنے سے پہلے، تاہم یہ چند ماسک آپ کی جلد کو مثالی جگمگاہٹ دینے کے لیے کافی ہیں۔

انڈے کی سفیدی و شہد کا فیس ماسک: یہ جادوئی اثر کرتا ہے، بس آپ کو ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چائے کا چمچہ شہد کسی کپ میں مکس کرنا ہے اور پھر اسے آہستگی سے اپنے چہرے سے گردن تک مساج کی طرح لگانا ہے، جس کو دھونے کے بعد آپ جگمگاتی روشن جلد کو دیکھیں گے۔

دودھ و شہد کا ماسک: یہ فوری جگمگاہٹ کے حصول کا ایک بہترین طریقہ ہے، آدھے کپ تازہ دودھ میں ایک چمچ شہد کو ملائیں اور اس بیوٹی ماسک کو اپنے چہرے پر لگائیں، اس کے نتائج آپ کو حیرت میں مبتلا کردیں گے۔

ایلوویرا ماسک: ایلوویرا کے متعدد فوائد ہیں خاص طور پر جب اسے جلد پر استعمال کیا جائے تو مثالی جگمگاہٹ کے ساتھ ساتھ اس کے خلیات کو ہونے والے نقصانات کی بھی تلافی کردیتا ہے۔


مناسب نیند


سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند سے آپ کی جلد کو راحت کا احساس ہوتا ہے اور وہ کیل مہاسوں سے بچتی ہے، اس کے علاوہ ناکافی نیند آنکھوں کے گرد گہرے حلقوں کا سبب بنتی ہے جو شخصیت کی خوبصورتی کے لیے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔


کولڈ ڈرنکس سے اجتناب


کولڈ ڈرنکس کے زیادہ استعمال کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں پانی پینے کو اختیار کریں تاکہ جلد ترو تازہ رہ سکے اور قدرتی طور پر مثالی جگمگاہٹ برقرار رکھ سکے۔


تیل والی غذاﺅں کو انکار


تیل سے لتھڑے کھانے یا جنک فوڈ وغیرہ کا بہت زیادہ استعمال نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ کیل مہاسوں کے ساتھ ساتھ جلد کے لیے دیگر مسائل کا سبب بھی بن سکتے ہیں، اس کے علاوہ بہت زیادہ کھانے سے بھی گریز کرنا چاہیئے کیونکہ یہ ناصرف جلد پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ معدے میں گیس کا سبب بھی بنتا ہے۔


ہیوی میک اپ سے دوری


اور آخر میں بات ہوجائے میک اپ کی جو اگر بہت زیادہ کیا جائے تو وہ مساموں کو بند کرکے زیادہ کیل مہاسوں کا سبب بن جاتا ہے، بغیر میک اپ کے گھومنا بھی کوئی برا خیال نہیں بلکہ آپ کی قدرتی خوبصورتی کے اظہار کا بہترین طریقہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 اپریل 2025
کارٹون : 13 اپریل 2025