• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

ٹنڈوالہ یار میں پٹرول اور گیس کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت

شائع November 6, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

اسلام آباد: ٹنڈوالہ یار میں گیس اور تیل کے ذخائر کی دریافت پر کام کرنے والی کمپنی آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ یہاں گیس اور تیل کے ایک بڑے ذخیرے کی دریافت ہوئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ ٹنڈو الہ یار میں 480 بیرل روزانہ کے حساب سے پٹرول جبکہ 17 ملین مکعب فٹ روزانہ گیس کی پیدوار ہوسکے گی۔

صوبہ سندھ میں حالیہ چند برسوں کے دوران گیس کے کئی نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں اور پاکستان کی کُل گیس پیدا وار میں سندھ کا 70فیصد حصہ ہے۔

یاد رہے کہ امریکا توانائی کے اعدادوشمار اور تجزیے سے متعلق فیڈرل اتھارٹی، انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے گزشتہ سال ایک تخمینہ پیش کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں شیل گیس کے 105 ٹریلین کیوبک فیٹ، جبکہ نو ارب بیرل پٹرول کے ذخائر موجود ہیں۔

اس تخمینے کے مطابق ہائیڈرو کاربن اب تک کے اندازوں سے کہیں زیادہ یعنی 24 ٹریلین کیوبک فٹ گیس اور تقریباً تیس کروڑ بیرل آئل کا ذخیرہ موجود ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گیس کی پیدوار اس وقت تقریباً چار اعشاریہ دو ارب کیوبک فیٹ اور پٹرول کی پیدوار تقریباً ستّر ہزار بیرل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025