• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ملتان میں فائرنگ سے محکمہ صنعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہلاک

شائع November 5, 2014
فائل فوٹو/ رائٹرز—۔
فائل فوٹو/ رائٹرز—۔

ملتان : پنجاب کے ضلع ملتان میں محکمہ صنعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری غلام حیدر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق سینٹرل جیل اور سرکٹ ہاؤس سے ملحقہ انتہائی حساس علاقے میں دو نامعلوم افراد نے محکمہ صنعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری غلام حیدر کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

انتہائی حساس علاقے میں ہونے کے باوجود ملزمان محکمہ صنعت کی عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

چوہدری غلام حیدر کی لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دو حملہ آور پہلے سے ہی دفتر میں موجود تھے اور جیسے ہی چوہدری غلام حیدر آفس پہنچے تو ملزمان نے ان سے موبائل فون چھینے کے بعد سر میں دو گولیاں ماردیں۔

واقعے کے بعد سی پی او ملتان اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے اور پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واردات کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024