• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سعودی عرب: مبینہ مقابلے میں دو دہشت گرد، دو سیکورٹی اہلکار ہلاک

شائع November 5, 2014
۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی
۔ —. فائل فوٹو اے ایف پی

ریاض: سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کی تفتیش کے دوران سیکورٹی فورسز سے مقابلے میں دو مشتبہ دہشت گرد اور دو سیکورٹی افسران ہلاک ہوگئے۔

روزنامہ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبے بریدہ میں مشتبہ دہشت گردوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں دو دہشت گرد سمیت دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منگل کے روز صوبہ الاحساء کے الدالوہ قصبے میں شیعہ امام بارگاہ پر حملے پر نامعلوم مسلح نقاب پوشوں کی فائرنگ سے سات افراد کی ہلاک ہوگئے تھے، جس کے بعد سیکورٹی حکام نے بڑے پیمانے پر تفتیش کا آغاز کیا تھا۔

اسی سلسلے میں منگل ہی کے روز ایک کارروائی میں 6 افراد کو الدالوہ کے سانحے میں ملوث ہونے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں سیکیورٹی اداروں نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے بریدہ شہر کی المعلمین کالونی کے ایک مکان پر چھاپہ مارا۔

چھاپے کی اطلاع ملتے ہی مشتبہ افراد نے خود کو مکان کے اندر مورچہ زن کر لیا اور سیکیورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

سیکیورٹی اداروں کی جوابی کارروائی میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ ان کی فائرنگ سے دو سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

اس کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے سیکیورٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ الاحساء فائرنگ کے سلسلے میں ملک کے مختلف حصوں میں کی جانے والی کارروائیوں میں اب تک چھ شہروں سے پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

ان میں چار بریدہ، دو البدائع جبکہ الاحساء، شقراء اور ریاض سے ایک ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ منگل کو الاحساء کے علاقے میں ایک چھاپے کے دوران چھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے (1) بند ہیں

AZIM Nov 05, 2014 12:07pm
اپنے گھر میں کسی قسم کی فرقہ پرستی نہ ھونے دو لیکن دوسرے مسلمانوں ملکوں میں خوب پیسے لگاؤ،، اپنے مکتبہ فکر کو بندوق کے زور پر نافظ کرو،،،، لیکن اپنے گھر میں شیعہ مسلمانوں کے قاتلوں کوگھات لگا کر پکڑو ،،،، کیوں کے اپنےگھر میں بد امنی نہ ھونے پاےؑ،،،، مگر شیعہ مکتب کے مسلمان یہی کام اپنے ملک میں کریں تو انکو کافر ڈکلئر کرو اور قابل نفرت لٹریچر اور فتوے کے چھاپے خانے پھیلا دو ،، اور عام مسلمانوں کے ذھن میں تفرقے کے بیج بونے کے لیئے خوب پیسہ پانی کی طرح بہاؤ ،،،،، وا ئے ھو ایسے نام نہاد ،،،دو نمبر ملاؤ ںپر

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024