• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

شہباز شریف کی سانحہ واہگہ کے زخمیوں کی عیادت

شائع November 3, 2014
واہگہ بارڈ پر خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی میتوں کے اردگرد ان کے لواحقین اکھٹا ہیں۔ —. فوٹو اے ایف پی
واہگہ بارڈ پر خودکش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی میتوں کے اردگرد ان کے لواحقین اکھٹا ہیں۔ —. فوٹو اے ایف پی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سانحہ واہگہ کے زخمیوں کی عیادت کرنے جنرل ہسپتال پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معصوم لوگوں کو ناحق قتل کرنے والے کسی رعایت کےمستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ واہگہ بارڈر کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

گھرکی ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جاوید کا کہنا تھا کہ اس اسپتال میں سانحہ واہگہ کے 23 زخمی زیر علاج ہیں، جن میں سے سات مرد، آٹھ خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ مریضوں کے علاج کے لیے ہرممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔

ڈاکٹر جاوید نے کہا کہ زخمی افراد کے زخم مختلف نوعیت کے ہیں۔

دوسری جانب سانحہ واہگہ میں جاں بحق ہونے والے نوافراد کی نمازجنازہ لاہور میں جماعۃ الدعوۃ کے مرکز القدسیہ میں ادا کردی گئی۔

ہلاک شدگان میں سے چھ کا تعلق کراچی اور تین کا پشاور سے تھا۔

نماز جنازہ کے بعد ان کی میتیں ہوائی جہاز کے ذریعے آبائی شہروں کو روانہ کردی گئیں۔

اب تک 34 میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں ۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024