• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

انڈیا: یونانی حکیم اور ہومیوپیتھ بھی کرسکیں گے اسقاط حمل

شائع November 1, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

نئی دہلی: ہندوستان کی مرکزی حکومت اب آیورویدک، ہومیوپیتھ اور یونانی معالجین کو بھی اسقاط حمل کرنے کی اجازت دینے کے لیے ایک قانونی مسودے پر کام کر رہی ہے۔

نئے ایکٹ کے مطابق اسقاط حمل کے لیے پہلے انہیں تربیت دی جائے گی، اس کے بعد ان کو اس کام کی اہلیت کا رجسٹریشن نمبر بھی دیا جائے گا۔

مرکزی وزارت صحت جلد ہی اس ایکٹ کو نافذ کرنے کے لیے کابینہ سے منظوری حاصل کرے گی۔

اس قانونی مسودے کو منظوری مل جانے کے بعد اسے نافذ کیا جا سکے گا۔

موجودہ نظام کے تحت ملک میں ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہی کسی خاتون کے حمل کا اسقاط کر سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024