• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: کٹی پہاڑی پر سرچ آپریشن، 22 مشتبہ افراد گرفتار

شائع October 25, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

کراچی: جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پولیس نے کٹی پہاڑی کے علاقے میں ایک سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے دوران 22 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کٹی پہاڑی کے اطراف میں پولیس کو جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس کارروائی کرتے ہوئے گھروں کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوگئی اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ مکینوں نے کارروائی پر سخت غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے رشوت خوری کا ذریعہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ آپریشن کے دوران کوئی لیڈی اہلکار پولیس ٹیم کے ہمرہ نہیں تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے افراد کے پاس سے کسی قسم کی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی ہے۔

اس سےقبل لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کی، جس کے دوران لیاری گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے۔

ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت سمیر بلوچ عرف شوٹر اور بالاچ کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان قتل اقدامِ قتل، بھتہ خوری سمیت جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملؤث تھے۔

لیاری میں ہی تغلق لین میں رینجرز کے ساتھ ایک اور مبینہ مقابلے میں گینگ وار کا ملزم حنیف عرف کالا بھی ہلاک ہو گیا۔

ملزم تین افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

کل ہی بلدیہ ٹاؤن پانچ نمبر کے علاقے میں کار میں سوار افراد ایک شخص کی لاش پھینک کر فرار ہوگئے۔ لاش کو شناخت کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ سال ستمبر سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران حکام متعدد افراد کی ہلاکت اور متعدد کی گرفتاریوں کے دعوے کرچکے ہیں۔

تاہم اس آپریشن کے باوجود اب تک شہر میں مکمل طور پر امن بحال نہیں ہوسکا ہے اور شہر میں فائرنگ اور تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024