• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

سانگھڑ میں گیس کا ذخیرہ دریافت

شائع October 15, 2014
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

اسلا م آباد: پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ نے سندھ میں قدرتی گیس اور منجمد تیل کا ایک اور ذخیرے کی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

ریسرچ اور پیدوار کے حوالے سے ملک کی دوسری بڑی سرکاری کمپنی نے منگل کو اس بات کا انکشاف کیا کہ ضلع سانگھڑ میں کنزہ X-1 کے آزمائشی کنویں سے یہ دریافت ہوئی ہے۔

یہ وافق، شہداد اور شرف بلاک کے بعد گیس اور منجمد آئل کی چوتھی دریافت ہے۔

کنزہ X-1 کے کنویں کی کھدائی اس سال 28 جولائی کو شروع کی گئی تھی، اور اس کی حتمی گہرائی تین ہزار چھ پچانوے میٹر تک کھدائی 13 ستمبر کو مکمل ہوئی۔

یہاں ہائیڈروکاربن کا ذخیرہ پایا گیا، جس کی اب جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

ابتدائی جانچ سے بارہ ملین کیوبک فٹ روزانہ گیس کا بہاؤ دریافت ہوا ہے، جس سے اس کنویں میں قدرتی گیس کی موجودہ کمرشل مقدار اور منجمد آئل کی مقدار کی تصدیق ہوئی۔

توقع ہے کہ اس کنویں سے اکیس سو بیرل پٹرول روزانہ کے مساوی مقدار میں گیس و منجمد آئل نکالا جاسکے گا، اور روزانہ دو لاکھ ڈالرز کے زرمبادلہ کی بچت ہوسکے گی۔

پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ اس کنویں سے گیس کے بہاؤ کی شرح مختلف ہے، اور جانچ کے مکمل ہونے کے بعد اس ذخیرے کی حقیقی صلاحیت کا اندازہ لگایا جاسکے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں اس کمپنی نے شرف X-1 میں قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے تھے۔

چار کنووں سے گیس کی مجموعی پیداوار ساٹھ ملین کیوبک فٹ روزانہ کی توقع ہے، جو تقریباً سات ہزار چارسو بیرل تیل کی روزانہ پیداوار کے برابر ہے، اور ساڑھے سات لاکھ ڈالرز کے غیرملکی زرمبادلہ روزانہ کے مساوی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024