• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

لائن آف کنٹرول پر دوطرفہ فائرنگ، نو شہری ہلاک

شائع October 6, 2014
فائل فوٹو اے پی
فائل فوٹو اے پی
۔ —. فائل فوٹو
۔ —. فائل فوٹو

سیالکوٹ: لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستانی افواج کی دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم نو شہری ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے جبکہ ہندوستان فوج نے تین مبینہ شدت پسندوں کو مارنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ہندوستان کی سرحدی سیکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ کے قریب ورکنگ باؤنڈری کے علاقوں دھمالا، ہڑپال اور تلسی پور میں مقامی آبادی کو نشانہ بنایا۔

ہندوستانی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے چار شہری ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں سلیمہ بی بی، دس سالہ عدیل احمد، چار سالہ حماد احمد اور پینسٹھ سالہ عبدالرزاق شامل ہیں۔

ستر سالہ محمد اسحاق، بہتّر سالہ محمد رشیم اور دس سالہ کاشف زخمی ہوئے۔

پاکستانی رینجرز نے مؤثرجوابی کارروائی کر کے بھارتی گنیں خاموش کرا دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ہندوستانی افواج نے آزاد کشمیر کے پانچ سیکٹرز میں بھی بلااشتعال فائرنگ کی۔

نکیال، کریلا، کوٹ کیٹیرا، ہاٹ سپرنگ اور جنڈروٹ سیکٹرز کو ہندوستانی افواج نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پاکستانی فورسز نے ہندوستانی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

آزادکشمیر میں ہندوستانی فائرنگ کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فورسز کی طرف سے چارواہ سیکٹر پر فائرنگ رات بھر جاری رہی۔

فائرنگ کے نتیجے میں بڑی تعداد میں املاک اور مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر بھارتی فورسز کی طرف سے سرحدوں کی خلاف ورزی پر عالمی برادری فوری نوٹس لے۔

دوسری جانب ہندوستانی فوجی حکام نے بھی پاکستان پر پانچ شہریوں کی ہلاکت کا الزام عائد کیا ہے۔

انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز کے انسپکٹر جنرل راکیش کمار کے مطابق پیر کو علی الصبح پاکستانی فورسز نے سرحد سے تین کلو میٹر دور گاؤں آرنیا میں شیلنگ کی جس سے پانچ شہری ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔

پانڈے نے کہا کہ لائن آف کنٹرول عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ دو مبینہ شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ ہندوستانی اس سے قبل تین اکتوبر کو ہندوستانی افواج نے لائن آف کنٹرول پر سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئے شدید فائرنگ اور بھاری توپ خانے سے گولہ بھاری کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سرحدی خلاف ورزی کا یہ واقعہ بیدوری سیکٹر میں پیش آیا تھا۔

جبکہ دو اکتوبر کو بجوات سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزی کرتے ہوئےہندوستانی افواج نے شدید فائرنگ اور بھاری گولہ کی تھی۔

فائرنگ کے مسلسل واقعات سے سرحدی آبادی میں شدید خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024