• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

عمران خان دھاندلی کے الزامات ثابت نہ کرسکے،وزیر اطلاعات

شائع September 16, 2014
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ... فوٹو .... اے پی پی
وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ... فوٹو .... اے پی پی

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے سرکاری عمارات پر حملے کے ملزمان زبردستی رہا کروائے، پارلیمنٹ ہاؤس اور پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی ویژن) کی عمارت پر حملہ پہلے جشن منایا گیا اور مقدمات کے اندراج پر اس سے لاتعلقی ظاہر کی گئی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ حملے کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا تو ملزمان کو پولیس کی حراست سے فرار کرایا گیا، حملے کے خلاف مقدمات درج ہوئے تو کہا گیا ہمارا حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ عمران خان دھاندلی کے الزامات بھی ثابت نہ کرسکے،تحریک انصاف کے سربراہ دھمکیاں دیتے ہیں اور گالم گلوچ کرتے ہیں۔

انہوں نے عمران خان اور طاہر القادری کے حوالے سے کہا کہ دونوں حضرات دن میں تین مرتبہ جھوٹ بولتے ہیں،عمران خان نے تقاریر کے ذریعے خود کو الزام خان ثابت کر دیا ہے، ان کے الزامات کے لیے ثبوت نہیں صرف لائیو کیمرے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ عمران خان اکثر الزامات لگا کر بھول جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے طاہرہ آصف اور ہینڈری مسیح کے قاتلوں کے نام بتانے کا بھی کہا تھا، بین الاقوامی تنظیمیں،پاکستانی میڈیا پی ٹی آئی کے الزامات کی تصدیق نہیں کرتا، مسلم لیگ (ن) میں تو جھوٹ کا جواب دینے کی ہمت بھی نہیں ہوتی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان جمہوریت کو جھوٹ کے نظام سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کے الزامات حقیقت پر مبنی ہوتے تو جوڈیشل کمیشن کے سامنے ثبوت رکھے جاتے۔

صحافیوں کے حوالے سے پرویز رشید نے کہا کہ حکومت نے صحافیوں کو معلومات تک رسائی کی ہر ممکن کوشش کی ہے، عمران خان صحافیوں پر لفافے کا الزام ثابت کریں، حکومت نے کسی صحافی کو انفرادی طور پر پلاٹ نہیں دیا، مسلم لیگ نے پلاٹ کلچر کو ختم کیا ہے جبکہ حکومت کے پاس اب سیکریٹ فنڈ نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اسلام آباد میں دھرنا دینے والے رہنماؤں سے کچھ سوالات بھی کیے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کی لندن ملاقات اب تک کیوں چھپائی گئی؟ ، عمران خان پی ٹی آئی کے صدر جاوید ہاشمی کے الزامات کا جواب کیوں نہیں دیئے؟ ، جاوید ہاشمی کو شوکاز دینے میں ہچکچاہٹ کیوں حائل ہے؟ ، سول نافرمانی کی تحریک کے دوران تحریک انصاف کے سیکریٹری جہانگیر ترین کے روز ٹرک نکلتے ہیں وہ ٹیکس کیوں دیتے ہیں؟ ، آپریشن ضرب عضب شروع ہونے والے دن دھرنوں کے اعلان میں دہشت گردوں سے محبت کے کیا راز پوشیدہ ہیں؟

انہوں ںے اعلان کیا کہ وقت آنے پر بتاؤں گا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے درمیان کیا معاہدہ ہوا۔

تبصرے (2) بند ہیں

Ali Tahir Sep 16, 2014 08:41pm
جنا ب پرویز رشید صاحب! قوم کو الو بنانا چھوڑدیں. آپ سچے تھے تو ایاز صادق کے حلقےمیں آپ نے سٹے آرڈر کس خوشی میں لے رکھا ہے. بس کریں بند کریں یہ ٹوپی ڈرامہ.
Danish Ali Sep 16, 2014 10:10pm
agree with tahir Ali .

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025