پی آئی اے کا طیارہ خوفناک حادثے سے بچ گیا

شائع September 12, 2014
۔ —تصویر بشکریہ وکی پیڈیا
۔ —تصویر بشکریہ وکی پیڈیا

کوئٹہ: کراچی سے کوئٹہ آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی سے کوئٹہ آنے والی پرواز پی کے 368 اس وقت ایک خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی، جب لینڈنگ کے دوران اس کے سامنے دو لڑاکا طیارے آگئے۔

تاہم پائلٹ نے مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے طیارے کو حادثے سے بچا لیا جس کے بعد طیارے نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کی۔

لینڈنگ سے قبل طیارہ ٓادھا گھنٹے تک فضا میں پرواز کرتا رہا۔

مسافروں کے مطابق لینڈنگ کے دوران جہاز کو دو شدید جھٹکے لگے جس کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

جھٹکوں کے حوالے سے جہاز کے عملے کا کہنا تھا کہ ایئر ٹریفک میں خرابی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔

طیارے میں ایک سو کے قریب مسافر سوار تھے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025