• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ کی آرمی چیف سے ملاقات

شائع September 10, 2014
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر۔
تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر۔
آن لائن فائل فوٹو—۔
آن لائن فائل فوٹو—۔

راولپنڈی: ائیرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔

ملاقات میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں آپریشن ضرب عضب کے مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فوج اور فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب کو کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرلی،مشترکہ حکمت عملی کے تحت پاک فوج اور ائیرفورس دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کریں گے۔آ

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں بھی دہشتگردوں کی پناہ گاہیں تباہ کی جائیں گی، دہشتگردوں کا فوج اور فضائیہ مل کر پیچھا کریں گی۔


آپریشن ضربِ عضب: پاک فضائیہ کی کارروائی،65 'دہشت گرد' ہلاک


شمالی وزیرستان: پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے جاری پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب کے دوران تازہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 65 دہشت گرد ہلاک جبکہ عسکریت پسندوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

پاکستان کی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی صبح دتہ خیل کے شمال مغرب میں دہشت گردوں کے تین مبینہ ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں کی مدد سے بمباری کی گئی۔

دتہ خیل میں کی گئی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 35 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو ئے، جو شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے فرار ہو کر یہاں پناہ گزین تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں بھی پاک فوج نے فضائی کارروائی کر کے عسکریت پسندوں کے دو مبینہ ٹھکانوں کو تباہ کردیا، جس کے نتیجے میں 30 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے مذکورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر یہاں کامیاب کارروائی کی۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام کے مطابق ہلاک ہونے والے مبینہ دہشت گرودں کی شناخت کے حوالے سے بھی جلد معلومات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔


مزید پڑھیں: ضرب عضب، جھڑپ میں دو اہلکار، چھ 'دہشت گرد' ہلاک


گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور مبینہ دہشت گردوں کے مابین جھڑپ ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک اہلکاراور ایک سویلین اہلکار جبکہ چھ مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے لیے پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024