• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عوامی تحریک کا وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

شائع August 30, 2014
سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری --- فوٹو ... رائٹرز
سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری --- فوٹو ... رائٹرز

اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک(پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے حکومت کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دیا جانے والا دھرنا وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

طاہر القادری نے کہا ہے ریڈزون کی طرح وزیراعظم ہاؤس کےسامنےبھی پُرامن دھرنادیں گے، یہ ہماری آخری منزل ہے جہاں سے کامیاب ہو کر جائیں گے۔

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنان بھی ہمارے ساتھ چلیں گے، وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے بیٹھ کر اللہ کی مدد کا انتظار کریں گے، میں اور تمام قائدین صرف غریبوں کیلئے یہاں آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی لالچ یا کسی کی دشمنی میں یہاں نہیں آیا۔

انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ شرکا پرامن رہیں، توڑ پھوڑ ہوگی نہ تشدد ہوگا۔


فیصلہ کن مرحلے کےقریب آچکے ہیں،طاہر القادری


قبل ازیں پاکستان عوامی تحریک(پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ یہ آئینی اسمبلی نہیں ہے، اسے ٹوٹنا چاہیے ,فیصلہ کن مرحلے کےقریب آچکے ہیں.

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دیئے جانے والے پی اے ٹی کے دھرنے میں کارکنان سے حتمی خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کن مرحلے کےقریب آچکے ہیں، نام نہاد جمہوریت حالت نزع میں پہنچ چکی ہے، وزیر اعظم نواز شریف اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے بیان ملتے جلتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے جس نے ایک سال کا قرض بھی لیا وہ اسمبلی کا رکن نہیں بن سکتا،موجودہ اسمبلی میں 75 فیصد قرض لے کر اور معاف کرانے والے بیٹھے ہیں۔

خطاب شروع کرنے سے قبل ہی انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ میرے خطاب کے بعد شامیانے اتار دیئے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسی جمہوریت پر لعنت جہاں عورتوں کی عزتیں محفوظ ہوں نہ انصاف ملے، ڈی جی خان کی ایک 11ویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 4ماہ قبل اجتماعی زیادتی کی گئی تھی، 4ماہ گزرنے کے باوجود اس عورت کو انصاف نہیں مل سکا، انصاف نہ ملنے پر اس خاتون نے آج خود کو آگ لگا کر خود کشی کرلی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024