• KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am
  • KHI: Fajr 5:42am Sunrise 7:03am
  • LHR: Fajr 5:21am Sunrise 6:47am
  • ISB: Fajr 5:29am Sunrise 6:58am

تیسرا ون ڈے، سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

شائع August 30, 2014
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

دمبولا : سری لنکا نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز بھی دو، ایک سے اپنے نام کرلی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 103 رنز کے ہدف کو سری لنکن ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تاہم بیٹسمین ایک بار پھر ناکام ہوگئے۔

فواد عالم نے ناقابل شکست 38رنز بنائے جبکہ مجموعی طور پر پاکستان کے صرف تین بیٹسمین ڈبل فیگرمیں پہنچ سکے اور پوری ٹیم بتیس اعشایہ ایک اوورز میں صرف 102 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پریرا نے 4، پرساد نے 2 جبکہ ملنگا، ہیراتھ اور پرسنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ پاکستان کا سری لنکا کے خلاف کم ترین اسکور بنانے کا نیا ریکارڈ بھی ہے۔

اس سے پہلے دوہزارچار میں پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف ایک سوبارہ رنز پر آﺅٹ ہوگئی تھی۔

سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے 103رنز کا ہدف ملا جو اس نے19 اوور میں3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، تلکارتنے دلشان پچاس رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے، جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان، وہاب ریاض اور سعید اجمل نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 77 رنزسے ہرایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2024
کارٹون : 3 دسمبر 2024