• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عوام کے فیصلےکا دن آگیا،آج یوم انقلاب ہو گا،طاہر القادری

شائع August 27, 2014 اپ ڈیٹ August 28, 2014

اسلام آباد: ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) اور حکومت میں مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں، اب مذاکرات کا دروازہ بند ہو گیا ہے، جمعرات کو یوم انقلاب ہوگا اب ہم فیصلہ کریں گے،آج عوام کی تقدیراورفیصلےکادن ہے۔

حکومتی وفد سے مذاکرات کے بعد کارکنان سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے سامنے دو شرائط رکھی تھیں، ایک یہ کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں ملوث 21 نامزد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے، دوسری شرط وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو شرائط منظورنہیں تو واپس آنے کی کوئی ضرورت نہیں، حکومت آئینی طریقوں پریقین نہیں رکھتی ہے، حکومت مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ نہیں۔

طاہر القادری نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ اب بند ہوگیا،اب کوئی شخص مذاکرات کے لیے آنے کی تکلیف نہ کرے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ مذاکرات ختم ہوچکے،اب ہم فیصلہ کریں گے، ہم نے پرامن مذاکرات کو حد سے بڑھ کر موقع دیا،اب ہمارےاوپراخلاقی بوجھ نہیں رہا۔

پی اے ٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کل تک اپنا دھرناملتوی کر دیاتھا، ہم نے آخری حد تک فریضے کو نبھا لیا، اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔

انہوں نے تمام کارکنوں کو تین بجے تک جمع ہونے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل یاد گار خطاب کروں گا اور پاکستان کی تقدیر تبدیل ہو گی، آج دھرنے کا آخری دن ہے کل سے کوئی دھرنے پر نہیں بیٹھے گا۔


دو شرائط مان لی گئیں تو ڈیڈ لائن بڑھا دیں گے۔ طاہر القادری


قبل ازیں حکومتی وفد کر رخصت ہونے کے بعد کارکنان سے ملاقات کے بعد کارکنان سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکومت کو دو شرائط پیش کر دی ہیں ان پر فوری عمل پر ڈیڈ لائن چند گھنٹے بڑھا دیں گے، حکومتی وفد بااختیار نہیں تھا اب وہ وزیر اعظم سے حتمی منظوری کے لیے واپس گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی وفد پر واضح کر دیا ہے ڈیڈ لائن میں توسیع نہیں ہو سکتی اگر دو شرائط پوری کر لی جائیں تو ان دو شرائط مکمل طور پر پوری ہونے کے بعد ڈیڈ لائن میں چند گھنٹوں کی توسیع کر دی جائے گی۔

عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ ان دو شرائط کا اعلان میں نہیں کروں گا بلکہ ان کا اعلان سرکاری وفد دے ہی کروانگا۔

ان کا کہنا تھا کہ باقی شرائط پر گفتگو کے لیے ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

طاہر القادری نے کہا کہ دھرنا اور مارچ تمام شرائط پورے کیے بغیر واپس نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دو گھنٹے بعد حکومتی وفد واپس آئے گا جس کے بعد ہم اپنا حتمی لائحہ عمل بیان کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کا آخری وفد ہے جس سے مذاکرات ہوئی ہے تاکہ یہ نہ کہا جائے کہ ہم نے مذاکرات نہ کیے، جب بات فائنل ہوگی تواعلان کے لیے دوبارہ آؤں گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024