• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

دھاندلی کے گواہوں کو تحفظ ملے گا، عمران خان

شائع August 25, 2014
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان—۔فوٹو اے ایف پی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان—۔فوٹو اے ایف پی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف جو لوگ بھی گواہی دینا چاہتے ہیں، انہیں مکمل تحفظ دیا جائے گا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی سربراہ نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2013ء کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف گواہی دینے والے افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کا استعفیٰ اب لازمی ہو گیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی سربراہ عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے معاملے پر ریٹائرڈ ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کی گواہی نہایت خوش آئند پیش رفت ہے۔

یاد رہے کہ سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان نے گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی میں دو سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور تصدق حسین جیلانی بھی ملؤث ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 2013ء میں عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے آنکھیں بند کرلی تھیں۔

انٹرویو میں سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان کا کہنا تھا کہ انتہائی منظم طریقے سے الیکشن میں کرپشن کی گئی، ریٹرننگ افسران کو الیکشن کمیشن کے بجائے افتخار چوہدری نے تعینات کیا اوردھاندلی کی شکایات کے کیسز کو جان بوجھ کر طوالت دی گئی۔

واضح رہے کہ محمد افضل خان 2013 میں انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے ایڈیشنل سیکریٹری تھے، اب وہ ریٹائر ہو چکے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Khuram Murad Aug 25, 2014 11:15am
جمہورئیت کے تحفظ کا بہانہ بنا کر یہ لوگ پاکستانی عوام کو ہمیشہ غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں. میاں صاحب اور افتخار چوھدری صاحب اور جو بھی اس میں ملوث ہیں سب کو عوام کے سامنے جوابدہ ہوانا پڑے گا. عمران خان اور قادری صاحب پاگل نہیں ہیں جو اتنے دنوں سے سڑک پر بیٹھے ہیں. ہمیں جواب چاہیے کہ عوام کو بے وقوف کیوں بنایا گیا الیکشن کے نام پر .
ali madad shah Aug 25, 2014 12:28pm
@Khuram Murad: کل اڈیشنل سکریٹری کی گواہی کے بعد عمران خان کا الزام اب ساری عوام کو یقین میں بدل دیا۔نواز شرییف کو اب تو اخلاقی طور پر استفعی دینی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024